وزیر اعظم نریندر مودی تین ملکوں کے دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ اس پانچ روزہ دورے میں پی ایم مودی سب سے پہلے قبرص جائیں گے۔ اس کے بعد وہ کینیڈا میں جی-7اجلاس میں شرکت کریں گے۔ آخر میں وہ کروشیا کا بھی دورہ کریں گے۔وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی 15 اور 16 جون کو قبرص میں ہوں گے۔ دو دہائیوں میں یہ پہلا موقع ہوگا جب کوئی ہندوستانی وزیر اعظم قبرص کا دورہ کر رہا ہے۔ پی ایم مودی قبرص کے صدر نیکوس کرسٹوڈولائڈس کی دعوت پر قبرص کا دورہ کر رہے ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم سے ملاقات کریں گے:
اس کے بعد پی ایم مودی 16-17 جون تک کینیڈا میں ہوں گے۔ جہاں وہ G-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وہاں وہ کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ G-7 ممالک کے دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ یہ لگاتار چھٹا موقع ہوگا جب پی ایم مودی جی -7 چوٹی کانفرنس میں حصہ لیں گے۔بتا دیں کہ کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر وزیر اعظم مودی کینیڈا کے دورہ پر جا رہے ہیں۔ جی-7 چوٹی کانفرنس میں اس بار وزیر اعظم مودی چھٹی مرتبہ شامل ہو رہے ہیں۔ اس سربراہ اجلاس کے دوران وزیر اعظم جی-7 ممالک اور دیگر مدعو کیے گئے ممالک کے قائدین، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان کے ساتھ اہم عالمی موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے، جن میں توانائی سلامتی، تکنالوجی اور اختراع، خصوصاً اے آئی ۔ توانائی اتحاد اور کوانٹم سے متعلق موضوعات شامل ہیں۔ وزیر اعظم اس سربراہ اجلاس کے شانہ بہ شانہ مختلف باہمی ملاقاتوں کا بھی اہتمام کریں گے۔
18 جون کو کروشیا جائیں گے:
وزیر اعظم نریندر مودی کینیڈا کے وزیر اعظم مارک کارنی کی دعوت پر G-7 چوٹی کانفرنس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس کے بعد پی ایم مودی بالآخر 18 جون کو کروشیا کا دورہ کریں گے۔ خاص بات یہ ہے کہ پی ایم مودی کروشیا کے سرکاری دورے پر جانے والے پہلے ہندوستانی وزیر اعظم ہیں۔اس دورے کے دوران پی ایم مودی کروشیا کے وزیر اعظم پلینکوک کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے اور پی ایم مودی صدر زوران میلانووچ سے بھی ملاقات کریں گے۔