Thursday, August 07, 2025 | 13, 1447 صفر
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • وزیر اعظم نریندر مودی سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ٹرمپ کا ٹیرف آج سے نافذ

وزیر اعظم نریندر مودی سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ ٹرمپ کا ٹیرف آج سے نافذ

Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Aug 07, 2025 IST     

image
وزیر اعظم نریندر مودی آج نئی دہلی میں سوامی ناتھن صد سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم جلسے سے خطاب کریں گے۔ کانفرنس کا تھیم  سدا بہار انقلاب، حیاتیاتی خوشی کا راستہ، سب کیلئے خوراک کو یقینی بنانے کیلئے پروفیسر سوامی ناتھن کی زندگی بھر کی لگن کی عکاسی کرتا ہے۔اس موقع پر پی ایم مودی عظیم سائنسدان سوامی ناتھن کے اعزاز میں ایک یادگاری سکہ اور ڈاک ٹکٹ بھی جاری کریں گے جنہیں سبز انقلاب کے باپ کے طور پر جانا جاتا ہے۔ 
 
یہ کانفرنس جو 7 سے 9 اگست تک جاری رہے گی، ایور گرین ریوولوشن ۔ پاتھ ٹو بائیو ہیپی نیس کے موضوع پر پائیدار اور مساوی ترقی کیلئے پروفیسر سوامی ناتھن کے تعاون کو خراج تحسین پیش کرے گی۔ یہ کانفرنس ایم ایس سوامی ناتھن ریسرچ فاؤنڈیشن  ۔زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت، انڈین کونسل آف ایگریکلچرل ریسرچ اور نیشنل اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے اشتراک سے منعقد کی جائے گی۔وزیر اعظم کے دفتر نے کہاکہ  یہ کانفرنس سائنسدانوں، پالیسی سازوں، ترقیاتی پیشہ ور افراد اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو سدا بہار انقلاب کے اصولوں کو آگے بڑھانے پر بات چیت اور غور و خوض کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ 
 
 
وزیر اعظم نریندر مودی آج اپنے خطاب میں بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف لگایے جانے پر بھی بات کر سکتے ہیں۔ یہ ٹیرف روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے جرمانے کے طور پر لگایا گیا ہے۔ اضافی ٹیرف کے بعد، کچھ مستثنیٰ اشیاء کے علاوہ، ہندوستانی سامان پر کل ٹیرف 50 فیصد ہو جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے ابتدائی ٹیرف کے نافذ ہونے سے 14 گھنٹے سے بھی کم وقت میں اضافی ٹیرف لگانے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیئے۔ 30 جولائی کو ٹرمپ نے ہندوستانی اشیا پر 25 فیصد ٹیرف کا اعلان کیا جو 7 اگست یعنی آج سے لاگو ہوگا۔ ساتھ ہی، اضافی ٹیرف 21 دن بعد یعنی 27 اگست سے لاگو ہوگا۔ اس کے علاوہ ٹیرف کو لے کر ہندوستان اور امریکہ کے درمیان تناؤ اپنے عروج پر ہے۔ 
 
 
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد اضافی ٹیرف عائد کر دیا ہے۔ یہ ٹیرف روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کے جرمانے کے طور پر لگایا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب ایک بار پھر انہوں نے بڑا بیان دیا ہے۔ اوول آفس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے روس سے تیل کی مسلسل خریداری پر مزید ٹیرف عائد کرنے کا انتباہ دیا۔