وزیر اعظم نریندر مودی جی 7 آؤٹ ریچ سمٹ میں شرکت کیلئے کنیڈا کے کیلگری پہنچ گئے ہیں۔یہاں وہ کئی عالمی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اس دوران کینیڈا پہنچنے کے بعد پی ایم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہاکہ میں جی 7 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے کیلگری کنیڈا پہنچ گیاہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سربراہی اجلاس میں مختلف رہنماوں سے ملاقات کروں گا اور اہم عالمی مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار بھی کروں گا۔ وزیراعظم نے مزید کہاکہ میں گلوبل ساؤتھ کی ترجیحات پر بھی زور دوں گا۔اس دوران کینیڈا میں ہندوستان کے قائم مقام ہائی کمشنر چنمے نائک نے کہا کہ وزیراعظم مودی جی 7 سربراہی اجلاس میں توانائیکی حفاظت۔ اختراع اور مصنوعی ذہینت پر بات کریں گے۔ اس کے علاوہ اس عالمی اجلاس کے دوران پی ایم مودی کینیڈین ہم منصب مارک کارنی اور دیگر کے ساتھ بھی دو طرفہ بات چیت کریں گے۔
یہ کینیڈا۔ ہندوستان تعلقات میں ایک نیا باب :ہریش کنسل
وزیر اعظم نریندر مودی کے کینیڈا کے دورے کے موقع پر آکساگرو گروپ آف کمپنیز کے بانی اور سی ای او ہریش کنسل نے کہاکہ یہ کینیڈا۔ ہندوستان تعلقات میں ایک نیا باب ہے۔ پی ایم مودی البرٹا آ رہے ہیں جو اس وقت شمالی امریکہ میں سب سے تیزی سے ترقی کرنے والا خطہ ہے۔ وہاں بہت ساری عالمی تجارت اور سرمایہ کاری ہے اور کئی شعبوں میں کراس پولینیشن ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان ماضی کے مواقع کی ضرورت ہے اور اس کی شروعات پی ایم مودی کے اس دورے سے ہوگی۔ دونوں فریقوں کے دل اور دماغ صحیح جگہ پر ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔
وزیراعظم کے دورہ سےہند۔ کنیڈا تعلقات میں آئے گی بہتری:
کنیڈا میں موجود ہندوستانی نژاد سکھ برادری نے وزیراعظم نریندر مودی کا کنیڈا میں شاندار خیرمقدم کیاہے۔ انہوں نے کہاکہ دنیا ایک نازک مرحلہ سے گزررہی ہے اور جی 7 اجلاس جو البرٹا میں ہورہاہے عالمی رہنماوں کیلئے امن کی تلاش کیلئے ذہن سازی کرنے اور حل تلاش کرنے کا ایک بہترین موقع ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم مارک کارنی نے ہندوستانی وزیراعظم نریندر مودی کو ہندوستان سے مدعو کیا ہے جو کہ ایک خوش آئند قدم ہے۔ گذشتہ کچھ برسوں میں ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان مسائل رہے ہیں تاہم ہمیں امید ہے کہ اس میٹنگ کے دوران معاملات حل ہو جائیں گے اور ایک نئے راستے کا انتخاب کیا جائے گا جس سے دونوں ممالک ترقی اور خوشحال ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں تجارت، سرمایہ کاری اور ٹیکنالوجی میں بہتر تعلقات رکھنے کی ضرورت ہے اور اس سے ہندوستان اور کینیڈا دونوں ہی ترقی کر سکتے ہیں۔