حیدرآباد شہرمیں موسلادھار بارش جاری ہے۔ موسلا دھاربارش نے گزشتہ دو تین روز سے گرمی سے پریشان شہر کے باسیوں کو کچھ راحت دی ہے۔ تاہم اس کی وجہ سے مسافروں اور موٹرسائیکلوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے کئی علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہوگیا ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے ہیں۔ نالیاں بہہ رہی ہیں۔ تمام سڑکیں پانی میں ڈوبنے سے گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی مقامات پر شدید ٹریفک جام ہوگیا۔ کئی کالونیوں میں بجلی کی فراہمی شدید متاثر ہوئی ہے۔
ہنگامی ٹیمیں تعینات
ان حالات کے پیش نظر ہنگامی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔ شہر بھر میں موسلادھار بارش ریکارڈ کی گئی۔ موسلا دھار بارش کے باعث سیلابی پانی کئی سڑکوں پر جمع ہو گیا ۔جس کے باعث بعض مقامات پر ٹریفک ٹھپ ہو کر رہ گئی۔ یوسف گوڑا میں سیلابی پانی کے تیز بہاؤ کی وجہ سے جوبلی ہلز تا یوسف گوڑا سڑک مکمل طور پر بند ہوگئی۔ زیادہ تر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں سیلابی پانی میں ڈوب کر خراب ہو گئیں۔ پولیس اور اہلکاروں نے گاڑی چلانے والوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس راستے کو استعمال کرنے کے بجائے اپنی منزل کے لیے متبادل راستے اختیار کریں۔
سڑکوں پر کاریں تیرتی نظر آئیں
موسلا دھار بارش کی وجہ سے سیلاب کا پانی ایک بار پھر امیرپیٹ میٹرو اسٹیشن کے نیچے گھٹنوں تک پہنچ گیا ہے۔ کاریں سیلابی پانی میں کشتیوں کی طرح تیرتی نظر آئیں۔ شہرکی اہم مرکزی سڑک تالاب میں تبدیل ہونے پر اس کے ساتھ چلنے والے کچھ نوجوانوں کو سیلابی پانی میں ڈوبتے ہوئے دیکھا گیا۔نشیبی علاقوں کے کئی گھروں، کالونیاں میں بارش کا پانی داخل ہوگیا ۔ اور سڑکیں تالاب میں تبدیل ہو رہی ہیں۔ سڑکوں پر سیلابی پانی کی وجہ سے گاڑیاں ادھر ادھر رک گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ گھٹنوں تک پانی رک گیا ہے۔ بارش کے باعث کئی مقامات پر بجلی کی فراہمی بند ہوگئی ہے۔
🟥NEW SENSE#BreakingNews #Hyderabad #Delhi#Rains #HyderabadRains
— NEW SENSE (@Shyamsundarak6) August 7, 2025
Heavy Rain in Hyderabad - 2 pic.twitter.com/GUgYJWRuBs
شیرلنگم پلی میں ریکارڈ بارش
شہر کےمرکزی علاقہ عابڈ، لکڑی کاپل، مہدی پٹنم، بنجارہ ہلز، جوبلی ہلز، مادھا پور، کونڈا پور، سوماجی گوڑا، خیریت آباد، بیگم پیٹ، سکندرآباد، تارناکہ، رام نگر، الوال، حبشی گوڑا، ناچارام، اْپل، دلسکھ نگر، حیات نگر، ایل بی نگر، اور دیگر علاقوں کو شدید بارش کا سامنا کرنا پڑے گا۔ شہر میں سب سے زیادہ بارش شیر لنگم پلی میں 12.3 سینٹی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ خیریت آباد میں 11.13 سینٹی میٹر، سرور نگر میں 10.6، اْپل میں 9.5، شیخ پیٹ میں 9، ناگول میں 8، بنڈلہ گوڑا میں 8، دلسکھ نگر میں 8.2، لنگوجی گوڑا میں 7.6، ملک پیٹ میں آسمان گڑھ میں 7.6، اپل باؤنا پور میں 7.6، 7.74 سینٹی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اور جوبلی ہلز 6.9 سینٹی میٹر۔ بارش ریکارڈ کی گئی۔
کئی علاقوں میں ٹریفک جام
پنجہ گٹہ سے گچی باؤلی تک جوبلی ہلز کے راستے، خیریت آباد سے بیگم پیٹ، مہدی پٹنم سے گچی باؤلی، گچی باؤلی سے کونڈا پور، ملک پیٹ سے حیات نگر، بشیر باغ سے ملک پیٹ براستہ کوٹھی، ایس پی اونڈ روڈ اور تلک روڈ تک کئی کلومیٹر تک گاڑیاں پھنسی ہوئی ہیں۔ ایک بھی گاڑی آگے نہیں بڑھ رہی۔ کوکٹ پلی، میاں پور، شیر لنگم مپلی، ہائی ٹیک سٹی، مادھا پور، قطب اللہ پور، نظام پیٹ، ملکاجگیری، خیریت آباد، حمایت نگر، سکندرآباد، نامپلی، چارمینار، ایل بی نگر، راجندر نگر، ، بائیو ڈائیورسٹی اور کونڈا پور جنکشن پر بڑے پیمانے پر ٹریفک جام رہا۔ خیریت آباد راج بھون سڑک زیر آب آگئی۔
#HyderabadRains
— Addicted To Memes (@Addictedtomemez) August 7, 2025
Situation in Hyderabad Right Now pic.twitter.com/DbnHBoc9JT
انتظامیہ الرٹ
اس سلسلے میں ہنگامی ٹیموں کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ ایس ڈی آر ایف، ہائیڈرا اور جی ایچ ایم سی کی ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔ ٹریفک پولیس ٹریفک کو منظم کر رہی ہے۔ محکمہ بجلی کے اہلکار بجلی کی فراہمی بحال کرنے کے کام میں مصروف ہیں۔اس تناظر میں جی ایچ ایم سی کے عہدیداروں نے شہر کے لوگوں کو چوکس رہنے کی تنبیہ کی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اورنج الرٹ جاری
محکمہ موسمیات ہند کے مطابق شہر میں رات دیر گئے تک “اورنج الرٹ” نافذ رہا اور مزید شدید بارش کی پیش گوئی کی گئی۔ طوفانی ہواؤں، بجلی چمکنے اور اچانک سیلاب کی صورتحال نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔دوسری جانب نلگنڈہ، یادادری بھواناگیری، سنگاریڈی، سدی پیٹ، میدک، جنگاوں، ہنمکنڈہ، ورنگل، محبوب آباد، سوریا پیٹ، اور کھمم میں اگلے 3 گھنٹوں میں خطرناک طوفان آنے کا امکان ہے۔موسم کی اطلاعات کے مطابق، رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔