بالی ووڈ کے اسٹاراداکار، اور مسٹر پرفکیٹ عامرخان مختلف فلموں سے شائقین کو کتنا محظوظ کرتے ہیں، یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے۔ 2007 میں ریلیز ہوئی فلم تارے زمین پرکی ہدایت کاری عامرخان نے کی تھی اور اس میں ان کا مرکزی کردار تھا، اور اس فلم کو زبردست کامیابی ملی تھی۔ اب اس فلم کا سیکوئل ستارے زمین پر20جون 2025 کو ریلز ہونے کی توقع ہے۔ ہندی میں بننے والی اس فلم کی ہدایت کاری آر ایس پرسنا نے کی ہے۔ جبکہ دیویا ندھی شرما کی کہانی ہے۔ اس فلم کوعامرخان نے خود پروڈیوس کیا ہے۔ جنیلیا دیشمکھ نے کلیدی کردار ادا کیا۔
دنگل پاکستان میں ریلیز کیوں نہیں ہوئی
گزشتہ کچھ دنوں سے فلم کی تشہیر میں مصروف عامر خان دلچسپ باتیں شیئر کر رہے ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اس بات کی وضاحت کی کہ ان کی بلاک بسٹر فلم 'دنگل' پاکستان میں کیوں ریلیز نہیں ہوئی۔ دنگل کی پاکستان میں ریلیز کے لیے ان کی دو شرائط تھیں۔ وہاں کے سنسر بورڈ نے کہا کہ فلم سے ہمارا قومی ترانہ اور قومی پرچم ہٹا دیا جائے، اور میں اس سے بالکل متفق نہیں تھا۔ جس منظر میں گیتا پھوگاٹ میچ جیتتی ہیں، وہاں ہندوستانی پرچم کے ساتھ قومی ترانہ بھی موجود ہوتا ہے۔ پاکستانی سنسر نے کہا کہ فلم کی اجازت صرف اسی صورت میں دی جائے گی جب ان دونوں کو ہٹا دیا جائے۔ میں نے فوراً کہا کہ ہماری فلم پاکستان میں ریلیز نہیں ہوگی۔
کلیکشن پرمنفی اثرکے باوجود عامرخان کا فیصلہ
عامرخان نے بتایا کہ پروڈیوسرز نے بتایا کہ پاکستان میں فلم کی ریلیز منسوخ کرنے سے کلیکشن پر منفی اثر پڑے گا۔ تاہم، انھوں نے دوسرے دن واضح کر دیا کہ وہ کسی ایسی چیز کی حمایت نہیں کی جو بھارت کے خلاف ہو۔ فلم کی ریلیز سے پیسہ آئے گا لیکن ہم ملکی مفادات پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ملک کے خلاف کوئی فیصلہ قبول نہیں کریں گے۔ عامر نے واضح کیا کہ یہ میرے اکیلے کا فیصلہ نہیں ہے، ہم سب کی ایک ہی رائے ہے۔ 2016 میں ریلیز ہونے والی فلم 'دنگل' فوگٹ بہنوں کی زندگی پر مبنی ہے، جو ہندوستانی ریسلنگ چیمپئن تھیں۔ اس فلم نے، دنیا بھرمیں 2,000 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کیا، چین میں بھی زبردست کامیابی حاصل کی۔ تاہم سیاسی وجوہات کی بنا پر اسے پاکستان میں ریلیز نہیں کیا گیا۔