Sunday, June 22, 2025 | 26, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • فلمیں/ طرززندگی
  • »
  • عامرخان کی فلم "ستارے زمین پر" کے پہلے دن کا کیا ہے کلکشن جانئے یہاں

عامرخان کی فلم "ستارے زمین پر" کے پہلے دن کا کیا ہے کلکشن جانئے یہاں

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 21, 2025 IST     

image
بالی ووڈ اسٹار عامر خان کی  فلم "ستارے زمین پر" نے اپنے پہلے دن گھریلو باکس آفس پر 11اعشاریہ7 کروڑ روپے کا کلکشن کیا۔  فلم میکرز نے ہفتے کے روز یہ اعلان کیا ہے۔
 
آر ایس پرسنا کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو عامر نے اپرنا پروہت اور روی بھاگچندکا کے ساتھ پروڈیوس کیا ہے۔ دیوی ندھی شرما کی تحریر کردہ، یہ جمعہ 20 جون کو سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔"ستارے زمین پر" کو تنقیدی طور پر سراہی جانے والی فلم " تارے زمین پر " کے روحانی سیکوئل کے طور پر تیار کیا گیا ہے ، جس میں شمولیت اور بااختیاریت کے موضوعات پر توجہ دی گئی ہے۔ عامر نے ایک باسکٹ بال کوچ کا کردار نبھایا ہے جو فلم میں دس مختلف معذور افراد کی رہنمائی کرتا ہے۔
 
عامر کے ساتھ اس فلم میں آروش دتا، گوپی کرشنا ورما، سمویت دیسائی، ویدانت شرما، آیوش بھنسالی، اشیش پینڈسے، رشی شاہانی، رشبھ جین، نمن مشرا، اور سمرن منگیشکر بھی ہیں۔ یہ فلم "لال سنگھ چڈھا" میں اداکاری کے بعد عامر کی اسکرین پر واپسی ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ کرینہ کپور خان کی بھی یہ فلم 2022 میں ریلیز ہوئی تھی۔ یہ 1994 میں ریلیز ہونے والی "Forest Gump" کا ریمیک ہے۔
 
 
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ عامرخان نےفلم انڈسٹری کو کئی بہترین فلمیں دی ہیں۔  جیسے رنگیلا، راجہ ہندوستانی، غلام، من، میلا، سرفروش، دنگل، منگل پانڈے، لگان ، دل ، دل چاہتا ہے۔ وغیرہ