حیدرآباد کے مضافاتی علاقہ بالاپور میں دو بیٹیوں نے اپنے والدین کی ڈانٹ کے بعد خودکشی کرلی۔ بالاپور سی آئی سدھاکر کے مطابق،آندھراپردیش کے ضلع نیلور کے ادے گیری گاؤں کے رہنے والے وینکٹیش رامانما کی دو بیٹیاں ہیں۔ ایک 17سالہ ونیلا ، جو انٹر سیکنڈ ایئر کی طالبہ ہے۔ دوسری 15سالہ اکھل جو ، انٹر فرسٹ ایئر کا طالبہ ۔ وینکٹیش بنگلور میں کام کرتے تھے۔ وہ تین مہلینے پہلے حیدرآئے۔ اسے بالاپور منڈل میں آر سی آئی ڈیفنس ڈپارٹمنٹ میں کنٹریکٹ کی نوکری مل گئی۔ اس کے ساتھ وہ بنگلور سے حیدرآباد کے بالاپور منڈل کے ملا پور منتقل ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بڑی لڑکی ونیلا تین ماہ قبل ایک دوسری ذات کے نوجوان سے محبت کرنے کے بعد گھرسے فرار ہو گئی تھی۔ سمجھا مناکر ایسے گھر واپس آنے پرآمادہ کیا گیا۔ والدین نے اسے سمجھانے کی کوشش کی کہ وہ بین ذاتی شادی نہ کرے۔ بڑی بہن کے راستہ پر چھوٹی بہن بھی چلنے لگی۔ دونوں اپنے والدین کی باتوں کو نظر انداز کررہے تھے، اس لیے والدین نے بیٹیوں سے کہا کہ وہ اپنا راستہ بدل لیں۔ والدین نے انہیں پڑھائی پر توجہ دینے کا مشورہ دیا۔ تاہم جب ان میں کوئی تبدیلی نہ آئی تو والدین نے ان کی سرزنش کی۔
بتایا جا رہا ہےکہ ان کے والد RCI کے کام پر گئے تھے اور ان کی ماں دکان پر گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں بہنوں نے دوپہر کے وقت وینٹی لیٹر سے تار کے دو ٹکڑوں سے لٹک کر خودکشی کرلی جب گھر میں کوئی نہیں تھا۔ ان کی والدہ گھر واپس آئیں تو دروازہ بند تھا۔دستک دینے کے باوجود دروازہ نہ کھولنے پر اس نے پڑوسیوں کو اطلاع دی۔ تاہم دروازہ نہ کھلنے پر مقامی لوگوں نے بالاپور پولیس کو اطلاع دی۔ بالاپور پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بہنوں کی لٹکتی لاشوں کو نیچے لایا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے کہا کہ وہ تحقیقات کر رہی ہے۔
دونوں بیٹیوں کی خودکشی کے بعد والدین دھاڑیں مار مار کر رو پڑے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کے لیے گاؤں چھوڑ کر روزی کمانے آئے تھے۔ والدین نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بیٹوں کےلئے کئی خواب دیکھے تھے لیکن۔ ان کی بیٹیوں نے ان کےلئے آنسو چھوڑے ہیں ۔ ہم انھیں اچھی تعلیم دلا کر عظیم انسان بنانا چاہتے تھے۔ بچوں کی بہتر مستقبل کے لئے سخت محنت کر رہے تھے۔ اور اپنے وطن کو بھی چھوڑ دیا تھا۔