ہماچل پردیش کےضلع چمبہ میں ایک سنگین سڑک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں ایک ہی خاندان کے چھ افراد کی موت ہوگئی۔ راجیش نامی شخص جمعہ کی رات اپنے افرادخاندان کے ساتھ کارمیں سفرکررہا تھا۔ اسی دوران چنواس علاقے میں ایک پہاڑی سے گرا پتھرگاڑی سے ٹکرا گیا۔ جس کی وجہ سے کار بے قابو ہوکر 500 میٹر گہری کھائی میں جاگری۔ اس واقعہ میں 40 سالہ سرکاری اسکول ٹیچر راجیش اوراس کی اہلیہ35 سالہ ہنسو، ان کی بیٹی 17سالہ آرتی، 15سالہ بیٹا دیپک ،44سالہ راجیش کماراور 37سالہ ہیم پال کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
#WATCH | Himachal Pradesh: Six people died after their vehicle rolled down a gorge in Chamba. #himachalpradesh #chamba #vehicle #gorge #northeastlive pic.twitter.com/k5wg3fUcxy
— Northeast Live (@NELiveTV) August 9, 2025
بتایا جار ہا ہےکہ حادثہ رات ساڑے نو بجے چنواس گاوں کےقریب پیش آیا۔ راجیش اپنے خاندا ن اور دو جاننے والوں کے ساتھ بنی کھیت سے واپس آرہے تھے۔ مقامی افراد نے سب سے پہلے جانئے حادثہ پر پہنچے اانھوں نےھ پولیس اور ایمرجنسی سروسز کو اطلاع دی ۔
چمبہ کے ایس پی ابھیشیک یادو نے کہا کہ انہیں اطلاع ملی کہ کار میں چھ افراد سوار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان سب کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ پولیس نے مقامی لوگوں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاشوں کو قبضے میں لے لیا۔ اسپتال منتقل کیاجار ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، ہماچل کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے سڑک حادثے میں چھ لوگوں کی موت پر صدمے کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین سے گہری تعزیت کا اظہار کیا۔