• News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • ٹرمپ نے کچھ دنوں میں ایران جنگ ختم ہونے کا کیادعویٰ ، ورنہ پورا ملک اڑا دیں گے

ٹرمپ نے کچھ دنوں میں ایران جنگ ختم ہونے کا کیادعویٰ ، ورنہ پورا ملک اڑا دیں گے

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: Apr 06, 2026 IST

ٹرمپ نے کچھ دنوں میں ایران جنگ ختم ہونے کا کیادعویٰ ، ورنہ پورا ملک اڑا دیں گے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران جنگ کے خاتمے کو لے کر نیا دعویٰ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تنازع کچھ ہی دنوں میں ختم ہو سکتا ہے۔میڈیا کو ديے انٹرویو میں ٹرمپ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ ایران جلد ہی معاہدہ کر لے گا، اور اگر ایسا نہیں ہوا تو امریکہ پورا ملک اڑا دے گا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بھی ایران کو الٹی میٹم دیا ہے۔
 
 ٹرمپ نے کیا کہا؟
 
ٹرمپ نے انٹرویو میں کہا:ایران میں آج پل اور بجلی گھروں کو نشانہ بنانے کا دن ہوگا۔ اگر کوئی معاہدہ نہیں ہوا تو بہت کم چیزیں بچیں گی۔انہوں نے ایران میں زمینی فوج بھیجنے کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا۔ انہوں نے کہا:مجھے نہیں لگتا کہ یہ ضروری ہے، لیکن میں امکان سے انکار نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس کافی وقت ہے، اگر وہ معاہدہ نہیں کریں گے تو ان کا پورا ملک برباد ہو جائے گا۔
 
 ٹرمپ کا پراسرار پوسٹ:
 
ٹرمپ نے انٹرویو کے بعد ٹروتھ سوشل پر ایک پراسرار پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے صرف اتنا لکھا کہ منگل، مشرقی وقت کے مطابق رات 8:00 بجے!اس سے امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ انہوں نے ایران کو معاہدے کے لیے اضافی وقت دیا ہے اور اپنا الٹی میٹم 24 گھنٹے کے لیے بڑھا دیا ہے۔اس سے پہلے ٹرمپ نے وال اسٹریٹ جرنل سے کہا تھا کہ اگر وہ منگل کی شام تک کچھ نہیں کرتے تو ان کے پاس کوئی بجلی گھر اور پل نہیں بچے گا۔
 
 ٹرمپ کی ہرمز کو لے کر بے چینی:
 
ٹرمپ کی آبنائے  ہرمز کو لے کر بے چینی صاف نظر آ رہی ہے۔ اتوار کو انہوں نے ٹروتھ پر  نازیبیا الفاظ کا استعمال کرتے  ہوئے لکھا تھا:منگل کا دن ایران میں 'پاور پلانٹ ڈے' اور 'برج ڈے' ہوگا، یہ دونوں ایک ہی دن ہوں گے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہوگا۔واضح رہے کہ ٹرمپ نے 26 مارچ کو ہرمز کھولنے کے لیے 10 دن کی ڈیڈ لائن دی تھی۔ جو کہ اب ختم ہو رہا ہے۔