Tuesday, June 16, 2026 | 29 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اڈیشہ سڑک حادثہ: دونوں ٹرک شعلہ پوش، دو ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک

اڈیشہ سڑک حادثہ: دونوں ٹرک شعلہ پوش، دو ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 16, 2026 IST

اڈیشہ سڑک حادثہ: دونوں ٹرک شعلہ پوش، دو ڈرائیور زندہ جل کر ہلاک
اڈیشہ کے سندر گڑھ ضلع میں منگل کو دو ٹرک  آپس میں ٹکرانے اور آگ لگنے کے بعد سڑک حادثے میں دو ٹرک ڈرائیور زندہ جھلس کرہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ قومی شاہراہ 10 پر بھسما پولس اسٹیشن حدود کے تحت کینترا کے قریب پیش آیا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق، ایک ٹرک جھارسوگوڑا سے سندر گڑھ کی طرف جا رہا تھا جب ڈرائیور مبینہ طور پر گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔ ٹرک سڑک کے ڈیوائیڈر کوعبور کرکے مخالف لین میں داخل ہوا، جہاں سندر گڑھ سے جھارسوگوڈا کی طرف آنے والے ایک اور ٹرک سے ٹکرایا۔

حادثے میں دونوں ٹرک شعلہ پوش

تصادم کے فوراً بعد دونوں گاڑیوں کو کافی نقصان پہنچا۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ حادثے کے دوران ٹرکوں میں سے ایک کا ڈیزل ٹینک پھٹ گیا، جس سے اچانک  زبردست آگ بھڑک اٹھی۔ آگ کے شعلے تیزی سے پھیل گئے اور دونوں ٹرکوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، جس سے وہ کچھ ہی عرصے میں جل کر خاکستر ہو گئے۔

 پولیس اور فارئر بریگیڈ موقع پر پہنچے

حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ فائر فائٹرز نے آگ پر قابو پالیا۔ تاہم دونوں ڈرائیور اپنی گاڑیوں کے اندر پھنس گئے اور وہ بچ نہ سکے۔ جب تک ریسکیو ٹیمیں پہنچیں، دونوں افراد پہلے ہی آگ کی لپیٹ میں آ چکے تھے۔حکام نے بتایا کہ آگ کی شدت سے لاشیں بری طرح جھلس گئیں جس سے فوری طور پر شناخت مشکل ہو گئی۔ جاں بحق ڈرائیوروں کی شناخت کی تاحال تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

تفتیش جاری ہے

پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ڈرائیور کا ٹرک پر سے کنٹرول کھونے کی وجہ کیا ہے اور کیا کسی اور عوامل نے اس مہلک تصادم میں کردار ادا کیا۔

 ایک دن پہلے ایک اور حادثہ

یہ اوڈیشہ میں کیونجھر حادثے کے ایک دن بعد آیا ہے جہاں قومی شاہراہ-49 پر کانجیپانی تھانہ علاقے میں موٹر سائیکلوں سے منسلک الگ الگ سڑک حادثات میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ پہلا سانحہ بیترانی پل کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار گاڑی دو پہیہ گاڑی سے ٹکرا گئی۔ متاثرین کی شناخت اکشے سنانگی (40) اور لکشمن سنانگی (32) کے طور پر کی گئی ہے۔ دوسرا حادثہ منگلا مندر کے قریب کنڑا چوک پر پیش آیا جہاں تیز رفتار ٹرک موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ مرنے والوں کی شناخت سریش، شنکر اور ڈولا کے طور پر ہوئی ہے، یہ سبھی گاؤں پادکاساڈا کے رہنے والے ہیں۔ 

موٹرسائیل اورآٹو رکشہ میں ٹکر

کٹک ضلع سے ایک اور رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نرشنگ ناتھ مندر اور بادامبا کے علاقے کو جوڑنے والے پل پر ایک موٹر سائیکل اور آٹو رکشہ کے درمیان تصادم ہوا۔ موٹرسائیکل پر سوار شخص کی شناخت سشیل کمار گوچی کے طور پر ہوئی ہے جو اس حادثہ  میں مارا گیا۔ ایک پولیس افسر نے بتایا کہ "تصادم کی وجہ سے اس کا سر جسم سے الگ ہو گیا تھا۔" دوسری جانب تصادم کے نتیجے میں آٹو رکشہ میں سوار 6مسافر شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی طبی مرکز پہنچایا گیا۔