Saturday, May 03, 2025 | 05, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • تعلیم و روزگار
  • »
  • اتر پردیش پبلک سروس کمیشن 2024: پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ، اب کمیشن 947 آسامیوں پر کرے گی بھرتیاں

اتر پردیش پبلک سروس کمیشن 2024: پوسٹوں کی تعداد میں اضافہ، اب کمیشن 947 آسامیوں پر کرے گی بھرتیاں

Reported By: Munsif TV | Edited By: MD Shahbaz | Last Updated: Apr 10, 2025 IST     

image
اتر پردیش پبلک سروس کمیشن (UPPSC) سے متعلق ایک بڑی اور راحت بخش خبر سامنے آئی ہے۔ امیدواروں کو اب یو پی پی ایس سی 2024 کے بھرتی کے عمل میں مزید مواقع ملنے والے ہیں۔ کمیشن نے آر ٹی آئی کے تحت دی گئی معلومات میں واضح کیا ہے کہ اس بار کل 947 آسامیوں کے لیے بھرتی کی جائے گی، جو کہ پہلے اعلان کردہ 220 آسامیوں سے چار گنا زیادہ ہے۔ یہ جانکاری بجنور کے محمد راجہ کی طرف سے دائر کی گئی آر ٹی آئی کے جواب میں سامنے آئی ہیں، جو دہلی میں رہتے ہوئے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کر رہے ہیں۔
 
 
بھرتی کے اس عمل میں سب سے زیادہ اسامیاں نائب تحصیلدار کی ہیں جو کہ 258 ہیں اس کے علاوہ کمرشل ٹیکس اسسٹنٹ کمشنر کی 196 اور کمرشل ٹیکس آفیسر کی 142 آسامیوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی۔ انتظامی خدمات کی بات کریں تو ڈپٹی کلکٹر کے 37 اور ڈپٹی ایس پی کے 17 عہدوں کے لیے بھی انتخاب کیا جائے گا۔
 

ان آسامیوں پر بھی بھرتیاں کی جائیں گی:

 
دیگر اہم عہدوں میں بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر کے 72، ڈپٹی جیلر کے 60، ڈپٹی رجسٹرار کے 40 اور اسسٹنٹ ڈویژنل ٹرانسپورٹ آفیسر کے 16 عہدے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ خزانچی اور اکاؤنٹس آفیسر کی 22 آسامیاں، ڈسٹرکٹ کمانڈنٹ ہوم گارڈ کی 02، سپرنٹنڈنٹ آف جیل کی 1 اور اسسٹنٹ کمشنر آف انڈسٹریز کی 18 آسامیاں بھی اس بھرتی کے عمل میں شامل ہیں۔
 
محکمہ پنچایتی راج میں ایگزیکٹیو آفیسر کے 23، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر کے 09، ضلع اقلیتی بہبود آفیسر، ڈسٹرکٹ فوڈ مارکیٹنگ آفیسر، اسٹیٹسٹیکل آفیسر، اسٹیٹ پراپرٹی ڈپارٹمنٹ کے ایڈمنسٹریٹر اور لیگل میٹرولوجی اینڈ سائنس ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ کنٹرولر سمیت کئی دیگر عہدوں پر بھی تقرریاں ہوں گی۔