اےپی : ڈی ایس سی بھرتی میں مبینہ بے قاعدگیاں
اپوزیشن وائی ایس آر سی پی کا ریاست گیر احتجاج
وزیرتعلیم نارا لوکیش سے استعفیٰ دینے کا کیا مطالبہ
احتجاجیوں پر پولیس لاٹھی چارج کی مذمت کی گئی
آندھراپردیش میں ڈی ایس سی 2025 میں مبینہ بد عنوانی پراپوزیشن وائی ایس آر سی پی کی جانب سے ریاست بھر میں احتجاج کیا گیا ۔آندھراپردیش کی اپوزیشن پارٹی وائی سی پی قائدین نے پیر کو ریاست بھر میں ریلیاں نکالیں۔ DSC-2025 میں مبینہ بے قاعدگیوں کی سی بی آئی کےذریعہ جانچ کرنے کی مانگ کی۔ اور ساتھ ہی ریاستی وزیر تعلیم نارالوکیش کو استعفیٰ دینے کی مانگ کی ۔ وائی سی پی کے سربراہ وائی ایس جگن موہن ریڈی کے حلقہ پیوینڈولہ میں وائی سی پی کیڈرس نے احتجاج کیا۔ آر ڈی او کو عرضی دینے گئے۔ اسی دوران احتجاجیوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا۔ جس میں کئی لوگ زخمی ہوگئے۔
ریاست بھر میں وائی سی پی کےمظاہرے
سابق وزیر کوڈالی نانی کو پولیس نے گوڈیواڈا میں گرفتار کیا تھا۔ تروپتی میں بھومنا کروناکر ریڈی اور گناورم میں ولبھنینی ومسی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ چیپورپلی میں وائی سی پی لیڈر۔ کونسل میں اپوزیشن کے لیڈر بوتسا ستیہ نارائنا ناراض تھے کہ پولیس نے انہیں روکا۔ سابق وزیر پیڈیریڈی رام چندر ریڈی جو تادی پتری میں ایک ریلی کے لیے روانہ ہورہے تھے، پولیس نے درمیان میں ہی روک لیا۔ سڑک پر بیٹھ کر احتجاج کیا۔
پولیس سختی کی مذمت
احتجاجیوں نے آندھرا پردیش میں ڈی ایس سی بھرتی میں مبینہ بے ضابطگیوں کی سی بی آئی انکوائری اور وزیر تعلیم نارا لوکیش کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ اور ساتھ ہی آندھرا پردیش میں پرامن احتجاج کرنے والے اپنے کیڈروں کو پولیس کی طرف سے سختی اور دھمکانے کی کوشش کی مذمت کی۔
جمہوری احتجاج کو دبانے حکومت پر الزام
وائی ایس آر سی پی کے قومی ترجمان، وائی کارتک نے کہا کہ ڈی ایس سی کے امیدواروں کی طرف سے پوچھے گئے سنجیدہ سوالات کا جواب دینے کے بجائے، حکومت حلقوں میں جمہوری احتجاج کو دبانے کے لیے پولس کا استعمال کر رہی ہے۔
انصاف کا مطالبہ کرنے پر تشدد
"YRSCP لیڈروں اور کیڈروں کو ان پرامن مظاہروں میں حصہ لینے سے روکا جا رہا ہے، حراست میں لیا جا رہا ہے، حکومت کو واقعی کس بات کا ڈر ہے؟ سیاسی لیڈروں اور کارکنوں کو روکنے کے لیے پولس کیوں تعینات کی جا رہی ہے جو صرف بے روزگار نوجوانوں کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں؟"
پولیس طاقت کےذریعہ مسئلہ کو ختم نہیں کیا جاسکتا
وائی ایس آر سی پی کے ترجمان نے کہا کہ پرامن احتجاج جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا، "اپوزیشن کو خاموش کرنے کے لیے پولیس طاقت کا استعمال نہ توDSC کے مسئلے کو دفن کر دے گا اور نہ ہی سوالات ختم ہوں گے۔ انہیں جوابدہ ہونا پڑے گا،"
پولیس تشدد کی مذمت
"ہم پولیس کے ہاتھوں تشدد اورYSRCP کیڈر کو دھمکانے کی کوشش کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ نائیڈو حکومت ہمیں روک سکتی ہے، ہمارے لیڈروں اور کارکنوں کو حراست میں لے سکتی ہے اور رکاوٹیں کھڑی کر سکتی ہے لیکن یہ انصاف کی لڑائی کو نہیں روک سکتی،" انہوں نے مزید کہا کہ وائی ایس آر سی پی DSC کے امیدواروں کے ساتھ مضبوطی سے کھڑی رہے گی۔
سی بی آئی انکوائری کی مانگ
"ہمارا مطالبہ بالکل واضح ہے۔ ڈی ایس سی کی بے قاعدگیوں کی غیرجانبدارانہ سی بی آئی انکوائری کا حکم دیں اور احتساب کو یقینی بنائیں۔ جب تک انصاف نہیں ملتا، ہماری جمہوری جدوجہد ہمیشہ جاری رہے گی۔"
ریاست گیر ہنگامے
دریں اثنا، وائی ایس آرسی پی نے ایک بیان میں کہا کہ پولیس کریک ڈاؤن DSC کی بے قاعدگیوں پر ریاست گیر ہنگامے کو روکنے میں ناکام رہا۔وائی ایس آرسی پی قائدین اور کیڈر نے ڈی ایس سی کے امیدواروں اور بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ پولیس کی وسیع پابندیوں کے باوجود اسمبلی حلقوں میں پرامن ریلیوں کی قیادت کی۔
ریاست بھر میں ریلیاں
پولیس نے ریاست بھر میں وائی ایس آر سی پی کے کئی لیڈروں کو حراست میں لے لیا، نوٹس جاری کیا اور مبینہ طور پر انہیں انتباہ دیا کہ اگر وہ ریلیوں میں شرکت کرتے ہیں تو ان کے خلاف مقدمات درج کیے جائیں گے۔ رہنماؤں اور کیڈر کو مظاہروں میں شامل ہونے سے روکنے کے لیے کئی مقامات پر رکاوٹیں اور حفاظتی پابندیاں عائد کی گئیں۔
پولی ویندولو میں لاٹھی چارج
پولی وینڈولہ میں، پرامن ریلی کے دوران پولیس کے مبینہ طور پر لاٹھی چارج کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔حراستوں، نوٹسوں، رکاوٹوں اور پولیس کی پابندیوں کے باوجود ریاست بھر میں ریلیاں بڑی تعداد میں شرکت کے ساتھ جاری رہیں۔ پارٹی نے کہا کہ ڈی ایس سی کے امیدوار اور بے روزگار نوجوان سڑکوں پرYSRCP کیڈر میں شامل ہوئے، بھرتی کے عمل میں مبینہ بے ضابطگیوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہوئے۔