Tuesday, May 20, 2025 | 22, 1446 ذو القعدة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • آندھراپردیش : کھیل کھیل میں بچوں کی گئی جان، والدین کو توجہ دینے کی ہے ضرورت

آندھراپردیش : کھیل کھیل میں بچوں کی گئی جان، والدین کو توجہ دینے کی ہے ضرورت

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammad Imran Hussain | Last Updated: May 19, 2025 IST     

image
آندھراپردیش میں   تین حادثوں  کے دوران 9 بچوں کی موت ہو گئی ۔ گرمائی چھٹیاں بچوں کیلئے کسی نعمت  سے کم نہیں ہوتی ۔  بچے کھیل کود کے دوران اپنی ضروریات   اور  بھوک  پیاس،   بھول  کر  اپنی دنیا میں مگن رہتے ہیں۔  اورکھیل کے دوران حادثات جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ کھیل کے دوران دل دہلا دینے والے واقعات پیش آئے۔  پہلے  حادثہ میں چار بچے کار میں دم گھوٹنے سے ہلاک ہو گئے۔ پارك كی ہوئی كار میں كھیل کے دوران  بچے  داخل ہوئے۔۔  كار ، كا،  ڈور لاك ہوگیا۔بند کار میں آکسیجن کی کمی  دم گھٹنے کے باعث چار بچے  ہلاک ہوگئے۔ یہ افسوسناک واقعہ وِجَیہ  نگرم ضلع کے دواراپوڑی گاؤں میں پیش آیا۔
 
بتایا جا رہا ہےكہ اتوار کی صبح یہ بچے گاؤں کی گلی میں كھڑی ایک کار کے پاس کھیل رہے تھے۔۔ کار کا ، ڈور  کھلا ہوا تھا۔ اور  وہ كار میں داخل ہو گئے، كار كے  دروازے لاک ہو گئے۔  اور بچے كار میں پھنس گئے ۔ بچے كار سے نكلنے كی كوشش كی۔بچوں کی چیخ و پکار یا شیشے پر دستک کی آواز کسی نے نہیں سْنی۔ اس طرح  وہ شام تک کار میں پھنسے رہے۔  بتایا جا رہا ہے کہ قریب ہی ایک شادی کی تقریب ہو رہی تھی، جہاں تیز آواز سے  ڈی جے بج رہا تھا۔ اس لئے  وقت پر انھیں مدد نہیں مل سکی ۔
 
تلاش کے بعد  شام میں  بچوں کو  کار  اندر بے حس و حرکت  دیکھا گیا ۔مقامی افراد نے کار کے شیشے توڑ کر بچوں کو باہر نکالا اور چاروں کو بے ہوشی کے عالم میں ہاسپٹل منتقل کیا لیکن ڈاکٹروں نے ان بچوں کو مردہ قرار دیا ۔ مہلوکین  میں  دو بہنیں 8 سالہ جاشرتا  اور 7 سالہ چارومتی اور اسی گاؤں کی 6 سالہ  منشونی  اور ان کے پڑوسی 7 سالہ اُودے   ہیں۔
 
چتور ضلع میں پانی   میں گرنے سے  تین بچوں کی موت ہوگئی ۔۔ بتایا جا رہا ہے کہ  اتوار کی دوپہر   گھر کے قریب میدان میں کھیل رہے تھے۔ حالیہ  بارش کی وجہ  سے  گڑھے پانی میں جمع ہو گیا۔  کھیت کے قریب  کھودے گئے گڑھے  کے پاس   بچے کھیل  رہے تھے۔ شالنی ، اشون اور گوتمی کھیل کے دوران میں گڑھے میں گر گئے۔ دیگر بچوں نے  اس کی اطلاع ان کے والدین کو دی۔ بچوں کو پانی سے نکلا گیا۔ لیکن ان کی موت ہوگئی۔
 
ایلور ضلع، جنگا ریڈی گوڑیم میں  دا دا ،دادی کے گھر چھٹیاں گزار نے والے  بچے کھیل کے دوران حوض میں گرکر ہلاک ہوگئے۔10 سالہ  شیخ عبدل اور 8 سالہ  صدیق کی موت ہوگئی۔ تین  دن پہلے یہ  بچے اپنی والدہ  کے ساتھ چھٹیاں گزار نے  اپنے دادی کے گھر آئے تھے۔
 
 آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ این چندرا بابو نائیڈو نے  بچوں کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ اور کہاکہ حکومت متاثرہ خاندانوں کی  ہر ممکن  مدد کرےگی۔ تعطیلات کے دوران والدین اور سرپرست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں  پر گہری نظر رکھیں۔