Wednesday, May 28, 2025 | 01, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • حیدرآباد:جگدیش مارکیٹ میں 1.01 کروڑ روپے کے نقلی ایپل کمپنی کے روڈکٹس ضبط ضبط ۔چار افراد گرفتار

حیدرآباد:جگدیش مارکیٹ میں 1.01 کروڑ روپے کے نقلی ایپل کمپنی کے روڈکٹس ضبط ضبط ۔چار افراد گرفتار

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 26, 2025 IST     

image
حیدرآباد سٹی پولیس نےجعلی ایپل موبائل اسیسریز کی فروخت میں ملوث ٹولی کو بےنقاب کیا۔ حیدرآباد سٹی پولیس نے جگدیش مارکیٹ میں نقلی ایپل موبائل اسیسریز کی فروخت میں ملوث چار افراد کو گرفتار کیا ہے، اور ملزمین کے قبضہ  سے 1.01 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت  کے  نقلی پروڈکٹس ضبط کئےگئے۔ حیدرآباد کے جگدیش مارکیٹ میں ایپل کمپنی  کے نقلی فروکٹس فروخت کرنے والے ایک ریکٹ کا پردہ فاش کیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ چار موبائل شاپ مالکان اپیل کمپنی کے پروڈکٹس کو جعلی کو اصلی قرار دیتے ہوئے پائے گئے۔ 
 
کمشنرکی ٹاسک فورس (سنٹرل زون) کے افسران نے عابڈس پولیس کے ساتھ مل کر بیک وقت چھاپے مارے اور 1.01کروڑروپئے مالیت کے ڈپلیکیٹ آئی فون کی فروڈکٹس ضبط کئے۔ ملزمین کی شناخت شری ماتاجی موبائلس کے پروپرائٹر وکرم سنگھ، آر جی موبائل چلانے والے سریش کمار راجپوروہت، راجا رام موبائلس کے ناتھا رام چودھری اور سپنا موبائلس کے پروپرائٹر محمد سرفراز کے طور پر کی گئی ہے۔
 
ڈی سی پی ٹاسک فورس وائی وی ایس سدھیندرا نے کہا، "یہ لوگ ممبئی میں مارکیٹنگ ایجنٹوں سے جعلی پروڈکٹس خرید رہے تھے۔ ایپل کے ڈپلیکیٹ لوگو اور پرنٹ شدہ پیکیجنگ کے ساتھ مکمل یہ اشیاء غیر مشکوک صارفین کو فروخت کی گئیں۔" ضبط کی گئی اشیاء میں 156 ایئر پوڈز، 16 پاور بینک، 430 ایپل لوگو اسٹیکرز، 295 اڈاپٹر اور اڈاپٹر کور، 61 یوایس بی کیبلز، 45 موبائل فون کی بیٹریاں، اور 1430 سلیکون بیک کور شامل ہیں۔
 
تفتیش کاروں نے تصدیق کی کہ دکاندار سامان کی نقلی نوعیت سے واقف تھے اور انہوں نے جان بوجھ کر کاپی رائٹ قوانین کی خلاف ورزی کی تاکہ زیادہ سے زیادہ منافع کمایا جا سکے۔ یہ چھاپہ 25 مئی کو مصدقہ انٹیلی جنس معلومات کے بعد کیا گیا۔ ملزمان اور قبضے میں لیے گئے مواد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے عابڈس پولیس کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔