• News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اترپردیش کے بلرام پور میں کار پل سے ٹکرائی۔ 3افرادہلاک، 3 زخمی

اترپردیش کے بلرام پور میں کار پل سے ٹکرائی۔ 3افرادہلاک، 3 زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Apr 05, 2026 IST

اترپردیش کے بلرام پور میں کار پل سے ٹکرائی۔ 3افرادہلاک، 3 زخمی
اتوار کی علی الصبح اترپردیش کے  بلرام پور-بدھنی قومی شاہراہ پر پل سے ایک کار ٹکرائی۔ اس حادثہ میں تین افراد کی موت ہو گئی اوردیگرزخمی ہوگئے۔ بتایا جارہا ہےکہ یہ حادثہ تلسی پور-پچ پیڈوا اسٹریچ پر ،پرشوتم گاؤں کے قریب اس وقت پیش آیا جب کار، جس میں چھ افراد سوار تھے، پل سے ٹکرا گئی۔
پولیس کے مطابق پچپیڈوا کے رہنے والے عادل (21) اور افروز (20) کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

تین دوستوں کی موت 

ضلع  بلرام پور، کے تلسی پور برہانی قومی شاہراہ پر ایک المناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ حادثے میں کار میں سفر کرنے والے تین دوستوں کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے۔اتوار کی صبح، دیوی پٹن میلے سے واپس آنے والی کار ایک پل سے ٹکرانے کے بعد کار میں سفر کر رہے تین نوجوانوں کی موت ہو گئی، جبکہ تین دیگر زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

 مقامی ایم ایل نے معاوضہ دینےکا کیا مطالبہ  

واقعہ کی اطلاع ملنے پر علاقائی ایم ایل اے راکیش یادو نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔ایم ایل اے نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ تمام مرنے والوں کا تعلق غریب خاندانوں سے ہے اور انہیں فی کس 10 لاکھ روپے کی مالی امداد دی جائے۔

فجر کےوقت پیش آیا حادثہ 

بتایا جاتا ہے کہ پرانا بازار پچپیڈوا قصبہ کے رہنے والے عادل ولد شریف اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتہ کی رات تلسی پور میں دیوی پٹن میلہ دیکھنے گیا ہوا تھا۔ فجر کے وقت واپس آتے ہوئے، کار بے قابو ہو گئی اور تلسی پور-پچ پیڈوا قومی شاہراہ پر پرشوتم گاؤں کے قریب ایک پل سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں عادل 21 سالہ عادل ولد شریف ساکن پرانی بازار پچپیڈوا اور 20 سالہ افروز ولد بھولا ساکن جگدیش پور تھانہ پچپیڈوا کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ شدید زخمی ہاشمی، گولو اور ایک دوسرے کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں ہاشمی کی حالت نازک کو دیکھتے ہوئے اسے بہرائچ ریفر کیا گیا جہاں 21 سالہ ہاشمی علاج کے دوران دم توڑ گیا۔

 پولیس نےدرج کیا معاملہ 

تلسی پور پولیس سرکل آفیسر جتیندر کمار نے اتوار کو بتایا کہ زبیر ولد راشد، گولو ولد حافظ اور ایک دوسرے کا علاج کیا جا رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔