Wednesday, August 19, 2026 | 04 ربيع الأول 1448
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی: فیول پمپ پر سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

دہلی: فیول پمپ پر سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Aug 19, 2026 IST

دہلی: فیول پمپ پر سی این جی سلنڈر پھٹنے سے 3 افراد ہلاک، 3 زخمی
 دہلی کے ایک ایندھن اسٹیشن پربدھ کو ٹرک کا سی این جی سلنڈر پھٹنے سے تین افراد ہلاک اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب  ٹرک  کے ٹینک میں سی این جی  بھرا جا رہا تھا۔یہ واقعہ دہلی کے ٹکری کلاں میٹرو اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔  مرنےوالے تمام افراد سی این جی پمپ کے ملازمین بتائےجا رہےہیں۔ مرنے والوں میں سے ایک کی شناخت منیش کے طور پر ہوئی ہے جو مغربی دہلی کے بابا ہری داس کالونی کا رہنے والا ہے۔ وہ 25 سال کا تھا۔ 

 ڈی سی پی آؤٹر دہلی کا بیان 

ڈی سی پی آؤٹر دہلی کے مطابق تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔انہوں نے بتایا کہ منیش ٹرک کے سی این جی سلنڈر میں گیس بھر رہا تھا کہ حادثے میں اس کی موت ہو گئی۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ اسپتال میں داخل دو دیگر افراد بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
علاقے میں پولیس اور فائر بریگیڈ کی بڑی ٹیمیں تعینات دیکھی گئیں۔

فائر سروس افسرکا بیان 

فائر سروس کے ایک افسر نے بتایا کہ دھماکے کے وقت قریب کھڑے چھ افراد اور زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ دہلی فائر سروس نے کہا کہ اسے دوپہر 3:37 بجے اس واقعے کے حوالے سے کال موصول ہوئی، جس کے بعد چھ فائر ٹینڈرز کو اس مقام پر روانہ کیا گیا۔
دھماکے کی اصل وجہ کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔ 

 حادثہ کےبعد علاقہ میں خوف و ہراس 

فائر سروس کے اہلکار کے مطابق واقعے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر سروس کے عملے نے موقع پر ضروری احتیاطی تدابیر کیں۔ انہوں نے کہا کہ حالات اب قابو میں ہیں۔اسپتال میں داخل افراد کے حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
 

 2 کروڑ روپے تاوان کے اغوا کیس میں مطلوب مجرم گرفتار

 دہلی پولیس نے   ایک تاجر کو 2 کروڑ روپے تاوان کے لیے مبینہ طور پر اغوا کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ پولیس نے  ایک 29 سالہ مطلوب مجرم کو جس پر 20 ہزار روپے کی انعامی رقم  ہے گرفتار کرلیا ۔ دہلی پولیس اہلکار  نے بتایا کہ محمد وامق، جو 2 جنوری سے مفرور تھا، منگل کو نیو اشوک نگر سے پیچھا کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ وامق کو ایک عدالت نے 24 مارچ کو مفرور قرار دیا تھا اور 27 اپریل کو اس کی گرفتاری کی اطلاع دینے پر 20,000 روپے کے انعام کا اعلان کیا گیا تھا۔

3,200 سے زیادہ غیر قانونی شراب کی بوتلیں ضبط

 دہلی پولیس نے جنوب مغربی دہلی کے کسم پور پہاڑی میں ایک گھر پر چھاپے کے دوران غیر قانونی شراب کی 3,200 سے زیادہ بوتلیں ضبط کیں، ایک اہلکار نے بدھ کو واضح کیا کہ اس برآمدی کا تعلق اسی علاقے میں ایک 28 سالہ شخص کی خودکشی سے نہیں تھا۔اہلکار نے بتایا کہ 18 اور 19 اگست کی درمیانی رات میں موصول ہونے والی خفیہ اطلاع پر پولیس نے وسنت وہار پولیس اسٹیشن کے تحت کسم پور پہاڑی میں ایک مکان پر چھاپہ مارا۔تلاشی کے دوران احاطے سے بڑی مقدار میں غیر قانونی شراب برآمد ہوئی جس کا تعلق مبینہ طور پر پون گرجر سے ہے۔