Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • غیرقانونی طورپر دہلی میں مقیم 36 بنگلہ دیشی شہری گرفتار:فارنرز سیل کی کاروائی

غیرقانونی طورپر دہلی میں مقیم 36 بنگلہ دیشی شہری گرفتار:فارنرز سیل کی کاروائی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
 دہلی پولیس کے فارنرز سیل نے پیر کو  ملک کی دارالحکومت میں غیرقانونی طورپرمقیم 36 بنگلہ دیشی شہریوں کوگرفتار کیا۔ غیرقانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن میں 17 نابالغ بھی  شامل  ہیں ۔یہ چھاپے 13 جون کو بھارت نگر علاقے میں مقیم غیر قانونی بنگلہ دیشی باشندوں پر مخصوص انٹیلی جنس کے بعد مارے گئے تھے۔ کومبنگ آپریشن کے دوران تقریباً 25 فٹ پاتھوں اور 32 گلیوں کو مکمل طور پر چیک کیا گیا۔ غیر قانونی تارکین کو تفصیلی پوچھ تاچھ اور دستاویزات کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ ان کے قبضے سے ممنوعہ آئی ایم او ایپ والےجملہ 7 اسمارٹ فونز اور 13 بنگلہ دیشی شناختی کارڈ برآمد ہوئے ہیں۔
 
غیرقانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف کریک ڈاؤن دارالحکومت میں غیر قانونی طور پر رہنے والے غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کو تلاش کرنے، ان کی شناخت کرنے اور انہیں نکالنے کے لیے دہلی حکومت کی مہم کے ایک حصے کے طور پر آیا ہے۔ دہلی پولیس کے فارنرز سیل کو 13 جون کو وزیر پور علاقے میں ایک غیر قانونی بنگلہ دیشی باشندے کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع ملی تھی۔ اس ان پٹ پر عمل کرتے ہوئے، ٹیم نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ایک جامع تصدیقی مہم چلائی۔
 
آپریشن کے دوران ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس سے تفصیلی پوچھ تاچھ کی گئی۔ اس نے شروع میں ٹیم کو گمراہ کرنے کی کوشش کی لیکن بار بار چھ تاچھ کے بعد ہار مان لی۔ اس نے بھارت میں غیر قانونی طور پر مقیم بنگلہ دیشی شہری ہونے کا اعتراف کیا۔ اس کے انکشاف کے بعد ہی کریک ڈاؤن میں تیزی آئی جس کے نتیجے میں تین درجن سے زیادہ بنگلہ دیشی گرفتار ہوئے۔
 
جملہ 36 افراد جن میں 19 بالغ اور17 بچے شامل ہیں، دہلی کے وزیر پور جے جے کالونی میں مقیم بنگلہ دیشی شہری پائے گئے جو کہ درست سفری دستاویزات، ویزہ یا اجازت نامے کے بغیر فارنرز ایکٹ 1946 کی دفعات کی خلاف ورزی کرتے تھے۔انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ پکڑے جانے سے بچنے کے لیے فٹ پاتھوں پر اپنا ٹھکانہ بدلتے رہتے ہیں اور کرائے پر رہائش حاصل کرنے کے چکر میں تھے۔
 
پولیس ذرائع کے مطابق غیر قانونی بنگلہ دیشی باشندوں کی ملک بدری کا عمل جلد شروع کردیا جائے گا۔ نیز، غیرقانونی امیگریشن اور غیرملکی شہریوں کو پناہ دینے والے نیٹ ورکس پر پابندی آنے والے دنوں میں مزید تیز ہوگی۔