Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • غزہ: خوراک کے مْتلاشی شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

غزہ: خوراک کے مْتلاشی شہریوں پر اسرائیلی حملے، 59 فلسطینی شہید

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
 غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں اور اسرائیلی فورسز خوراک کی تلاش میں نکلنے والے اور خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جمع ہوئے فلسطینوں کو بھی نشانہ بنارہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17 افراد خورا کی تلاش میں گئے تھے یا امریکہ اور اسرائیل کی نگرانی میں چلنے والے خوراک تقسیمی مراکز کے باہر کھانہ ملنے کے انتظار میں تھے۔
 
مقامی لوگوں کا بتانا ہے کہ اسرائیلی فوج نے خوراک ملنے کی امید پر کھڑے ہجوم  پر فائرنگ کرنے سے پہلے کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔ غزہ  ہیلتھ  منسٹری نے 38 فلسطینیوں کے اموات  کی تصدیق کی ہے۔
 
 ایران اسرائیل کشیدگی پروازیں معطل
 
ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر سعودی ائیرلائن نے 16 اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں، اسی طرح  روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔دوسری جانب قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام  کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا جب کہ یواے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
 
جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے جب کہ ترک ائیرلائن نےایران کیلئے 19 جون تک پروازوں کومعطل کردیا ہے۔