Sunday, June 22, 2025 | 26, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • امریکہ نے ایران پر کیا حملہ ، 3 ایٹمی مقامات پر گرائے بم

امریکہ نے ایران پر کیا حملہ ، 3 ایٹمی مقامات پر گرائے بم

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 22, 2025 IST     

image
اسرائیل ،ایران جنگ کے بیچ اب امریکہ بھی باضابطہ طور پر  جنگ میں کود پڑا ہے ۔ امریکہ نے آج ہندوستانی وقت کے مطابق صبح 4:30 بجے ایران میں 3 ایٹمی اڈوں پر حملہ کیا ہے۔ ان میں نتانز، فردو اور اصفہان شامل ہیں۔ حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ کہ امریکا نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملہ کیا ہے۔ ہم نے ایران کی 3 نیوکلیئر سائٹس پر کامیاب حملہ کیا ، اور فردو ایٹمی تنصیب مکمل طور پر تباہ کر دیا ہے۔حملے کے بعد امریکی طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر آچکے ہیں۔  
 
دوسری جانب اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ ایران پرحملےکےدوران اسرائیل امریکا سےمکمل رابطےمیں تھا۔ وہیں ٹرمپ نے کہ ایران کو اب اس جنگ کو ختم کرنے پر راضی ہونا چاہیے۔ اس کے بعد ملک سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اب ایران کو امن قائم کرنا چاہیے، اگر اس نے ایسا نہیں کیا تو اس پر مزید بڑے حملے کیے جائیں گے۔
 
حملے پر ایران نے کیا کہا؟
 
ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر غالب کے مشیر مہدی محمدی کا کہنا ہے کہ ایران فردو پر امریکی حملے کی توقع کر رہا تھا۔ محمدی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر لکھا، یہ جگہ بہت پہلے خالی کرائی گئی تھی اور اس حملے سے کوئی ناقابل تلافی نقصان نہیں ہوا ہے۔وہیں ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا نے ایران کی پُرامن جوہری تنصیبات پر حملہ کر کے اقوامِ متحدہ کے چارٹر، بین الاقوامی قانون اور این پی ٹی کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
 
اقوام متحدہ نے ایران پر حملے پر تشویش کا اظہار کیا :
 
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس نے کہا کہ "صورتحال بہت خطرناک ہو چکی ہے اور اب یہ جنگ تیزی سے قابو سے باہر ہو سکتی ہے، جس کے عام لوگوں، پورے خطے اور دنیا پر بہت برے اثرات مرتب ہوں گے۔ بحران کے اس وقت میں یہ ضروری ہے کہ ہم انارکی اور تباہی کے اس سلسلے کو روکیں۔ اس صورتحال کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ سفارت کاری ہی واحد راستہ ہے اور امن ہی آگے بڑھنے کی امید ہے۔
 
امریکہ نے بنکر بسٹر بموں سے حملہ کیا:
 
ایک امریکی اہلکار نے سی این این کو بتایا کہ ایران کے فردو ایٹمی پلانٹ پر 12 بنکر بسٹر بم گرائے گئے۔ اس کے لیے امریکہ نے 6 B-2 بمبار تعینات کیے تھے۔ اس کے علاوہ بحریہ کی آبدوزوں سے 30 ٹوما ہاک کروز میزائل داغے گئے جو ایران کے نتنز اور اصفہان کے جوہری اڈوں کو نشانہ بناتے ہیں۔ اہلکار نے بتایا کہ B-2 بمبار نے نتنز پر 2 بنکر بسٹر بم بھی گرائے۔