Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • اترپردیش کی پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ،5 ہلاک کئی زخمی

اترپردیش کی پٹاخہ فیکٹری میں زوردار دھماکہ،5 ہلاک کئی زخمی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
امروہہ میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ، 5 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ اترپردیش کے امروہہ میں پٹاخہ بنانے والی فیکٹری میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔اس واقعے میں 5 خواتین مزدور  اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں  ہیں  اور 12 دیگر زخمی ہو گئے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ ملبہ 300 میٹر دور تک اڑ گیا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ درجن سے زائد مزدور شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ  اترپردیش کے ضلع امروہہ کے رجب پور تھانہ علاقے کے گاؤں اتراسی کا ہے۔  بتایا جا رہا ہےکہ اس فیکٹری میں 25 مرد اور خواتین مزدور کام کر رہے تھے۔ کسی مزدور کے بچے نے پھول جھڑی جلائی۔ اسکے ساتھ ہی قریب میں رکھے گئے پٹاخہ اور بارود  میں دھما کہ ہو گیا۔
 
 پٹاخہ بنانے والی یہ فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھی۔ فیکٹری میں دھماکے کی آواز اتنی زوردار تھی کہ آس پاس کے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد پوری فیکٹری منہدم ہو گئی۔ یہی نہیں پورا علاقہ دھوئیں سے بھر گیا۔ دھماکے کے بعد پورے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ یہی نہیں ملبے تلے دبے لوگوں کو بچانے کے لیے ریسکیو کا کام تیز رفتاری سے کیا گیا۔ زخمیوں کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
 
آپ کی جانکاری کے لیے ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ امروہہ ضلع میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے غور طلب ہے کہ امروہہ میں پٹاخہ فیکٹریوں میں اس سے پہلے بھی دھماکوں کے کئی واقعات ہو چکے ہیں۔ اس سے پہلے یکم مئی کو رہرہ تھانہ علاقہ کے بھوالی گاؤں میں ایک غیر قانونی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔ اس حادثہ میں ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔ڈی ایم نے بتایا کہ چار خواتین کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ انتظامی حکام کے مطابق فیکٹری ہاپوڑ کے ایک شخص کی ملکیت بتائی جاتی ہے۔ اس سے قبل یکم مئی کو گاؤں بھوالی میں ایک غیر قانونی طور پر چلنے والی پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ ہوا تھا۔