ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری وکٹ کیپر بلے باز مہندر سنگھ دھونی کے اعزامات میں ایک اور اعزاز کا اضافہ ہوگیاہے۔ آئی سی سی نے مہندر سنگھ دھونی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کر لیا ہے۔ مہندر سنگھ دھونی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 11ویں بھارتی کرکٹر ہیں۔ دھونی سے پہلے بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، سنیل گواسکر، انیل کمبلے، سچن ٹنڈولکر، ونو مانکڈ، وریندر سہواگ، راہل ڈریوڈ، نیتو ڈیوڈ اور ڈیانا ایڈولجی کو آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا جا چکا ہے۔
دھونی کے علاوہ آئی سی سی ہال آف فیم میں آسٹریلیا کے لیجنڈری بلے باز میتھیو ہیڈن، نیوزی لینڈ کے سابق کپتان ڈینیئل ویٹوری، جنوبی افریقہ کے سابق کرکٹر ہاشم آملہ اور گریم اسمتھ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ اس سال اس باوقار فہرست میں مجموعی طور پر پانچ مرد اور دو خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے۔ ان پانچ مرد کرکٹرز کے علاوہ انگلینڈ کی لیجنڈری سارہ ٹیلر اور پاکستان کی ثنا میر کو بھی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔
آئی سی سی ہال آف فیم کا آغاز جنوری 2009 میں ہوا:
ایم ایس دھونی آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے والے 11ویں ہندوستانی کرکٹر بن گئے ہیں۔ ان سے پہلے سنیل گواسکر، بشن سنگھ بیدی، کپل دیو، انیل کمبلے، راہول ڈریوڈ، سچن ٹنڈولکر، ونو مانکڈ، ڈیان ایڈولجی، وریندر سہواگ، نیتو ڈیوڈ یہ اعزاز حاصل کر چکے ہیں۔دھونی نے 90 ٹیسٹ میں 38.08 کی اوسط سے 4,876 رنز، 256 کیچ اور 38 اسٹمپنگ کیے ہیں۔ انہوں نے 350 ون ڈے میچوں میں 50.57 کی اوسط سے 10,773 رنز، 321 کیچ اور 123 اسٹمپنگ کیے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 98 ٹی ٹوئنٹی میں 37.60 کی اوسط سے 1617 رنز، 57 کیچز اور 34 اسٹمپنگ کیے ہیں۔آئی سی سی ہال آف فیم کا آغاز جنوری 2009 میں آئی سی سی کی صد سالہ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر کیا گیا تھا۔ تب سے، اس نے کھیل کی طویل اور شاندار تاریخ میں اب تک کے سب سے بڑے کھلاڑیوں کو اعزاز دینے میں اہم کار کردگی ارد کی ہے۔
تین مختلف آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان :
یاد رہے کہ مہندر سنگھ دھونی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے تین آئی سی سی ٹرافی جیتے ہیں۔ بطور کپتان، دھونی نے 2007 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، 2011 کا ون ڈے ورلڈ کپ اور 2013 کی چیمپئنز ٹرافی بھارت کے نام کیا۔ وہ تین مختلف آئی سی سی ٹرافی جیتنے والے دنیا کے پہلے کپتان ہیں۔ دھونی کا شمار نہ صرف ہندوستان بلکہ دنیا کے کامیاب ترین کپتانوں میں ہوتا ہے۔آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونے پر سابق بھارتی کپتان دھونی نے کہا کہ یہ اعزاز ہمیشہ ان کے پاس رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل ہونا اعزاز کی بات ہے ۔
دھونی نے آخری بین الاقوامی میچ 2019 میں کھیلا :
دھونی نے بھارت کے لیے 350 ون ڈے کھیلے، 50.57 کی اوسط سے 10773 رنز بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 سنچریاں اور 73 نصف سنچریاں بھی بنائیں۔ انہوں نے 90 ٹیسٹ میچز بھی کھیلے جن میں ان کی اوسط 38 سے زیادہ تھی۔ انہوں نے ٹیسٹ میں 6 سنچریوں کی مدد سے 4876 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنا آخری بین الاقوامی میچ 2019 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا اور پھر اگلے سال اگست 2020 میں بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہا۔