لالو پرساد یادو نے اپنے بیٹے تیج پرتاپ یادو کے خلاف بڑی کارروائی کی ہے ۔ لالو نے تیج کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) سے 6 سال کے لیے نکال دیا ہے۔لالو نے کہا، 'ذاتی زندگی میں اخلاقی اقدار کو نظر انداز کرنا سماجی انصاف کے لیے ہماری اجتماعی جدوجہد کو کمزور کرتا ہے۔ بڑے بیٹے کی سرگرمیاں، عوامی طرز عمل اور غیر ذمہ دارانہ رویہ ہمارے خاندانی اقدار اور روایات کے مطابق نہیں ہے۔
اب تیج کا پارٹی اور خاندان میں کوئی رول نہیں :لالو
لالو نے مزید لکھا کہ ، مندرجہ بالا ذکر کردہ غیر اخلاقیاتی کردار کی وجہ سے میں تیج کو پارٹی اور خاندان سے باہر کرتا ہوں ۔ اب سے ان کا پارٹی اور خاندان میں کسی قسم کا کوئی کردار نہیں ہوگا۔ انہیں 6 سال کے لیے پارٹی سے نکال دیا گیا ہے۔ وہ خود اپنی ذاتی زندگی کے اچھے اور برے خوبیوں اور خامیوں کو دیکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ جو اس کے ساتھ تعلقات رکھے گا وہ اپنی صوابدید سے فیصلہ کرے۔ میں ہمیشہ سماج میں منظم عوامی زندگی کا حامی رہا ہوں۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
حال ہی میں تیج پرتاپ یادو کی ایک تصویر ان کے فیس بک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔ اس تصویر میں وہ ایک خاتون کے ساتھ نظر آ رہے تھے۔ اس کے ساتھ لکھا تھا کہ دونوں 12 سال سے رشتہ میں ہیں۔ تاہم کچھ دیر بعد تیج پرتاپ نے کہا کہ ان کا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے اور یہ سب کچھ انہیں بدنام کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے اس تصویر کو بھی جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائی گئی ہے۔تاہم لالو یادو نے اپنے بڑے بیٹے تیج پرتاپ یادو کی غیر ذمہ دارانہ رویہ او مد نظر رکھتے ہوئے پارٹی سے باہر کر دیا ہے۔
تیج پرتاپ کی فیس بک پوسٹ سے ہنگامہ :
ہفتہ کی شام تیج پرتاپ یادو نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ لکھا جس میں لڑکی کی تصویر اپنے ساتھ شیئر کی گئی۔ اس پر انہوں نے لکھا، 'میں تیج پرتاپ یادو ہوں اور اس تصویر میں میرے ساتھ نظر آنے والی لڑکی انوشکا یادو ہے! ہم دونوں ایک دوسرے کو پچھلے 12 سالوں سے جانتے ہیں۔ میں بھی تم سے پیار کرتا ہوں۔ ہم پچھلے 12 سالوں سے رشتہ میں ہیں۔ میں کافی دنوں سے آپ سب کو یہ بتانا چاہتا تھا لیکن سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کیسے کہوں۔ اسی لیے آج اس پوسٹ کے ذریعے میں اپنے دل کے جذبات آپ سب سے شیئر کر رہا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ سب سمجھ گئے ہوں گے کہ میں کیا کہہ رہا ہوں۔
بہار میں اس سال انتخابات ہونے والے ہیں:
بہار میں اس سال اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ اس سے پہلے لالو کے خاندان کا یہ ہنگامہ سیاست کی گلیاروں میں ہلچل مچا دی ہے۔جو کہ آنے والے دنوں میں مخالف پارٹیوں کے لیے موضوع بحث بن سکتا ہے۔قیاس کیا جا رہا ہے کہ اس واقعہ کا انتخابات پر بڑا اثر پڑے گا۔ تیج پرتاپ کی فیس بک پوسٹ کے بعد ان کی کئی تصاویر وائرل ہوئیں جن کی تصدیق نہیں ہو سکی۔ تاہم کہا گیا کہ یہ تصویریں تیج پرتاپ اور انوشکا کی ہیں۔ اس کے بعد لوگوں نے پوچھا تھا کہ جب تیج پرتاپ انوشکا کے ساتھ تعلقات میں تھے تو پھر انہوں نے ایشوریہ کی زندگی کیوں خراب کی۔ اس دوران لالو کی جانب سے تیج پرتاپ کو پارٹی سے نکالنا حالات پر قابو پانے کی کوشش کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔