بہار میں جلد اسمبلی انتخابات ہونے ہیں ،جسکے پیش نظر ریاست میں سیاسی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ وہیں انتخابات کے پیش نظر جن سوراج پارٹی کے معمار پرشانت کشور نے بڑا بیان دیا ہے۔ انہوں نے واضح طور پر کہا ہے کہ اگر ان کی پارٹی کسی غلط شخص کو ٹکٹ دیتی ہے تو عوام انہیں ووٹ نہ دیں۔ بہار کو تبدیلی کی ضرورت ہے، اور یہ تب ہی ممکن ہوگا جب اچھے نمائندے اسمبلی میں پہنچیں گے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو۔پرشانت کشور اس وقت 'بدلاؤ یاترا' پر ہیں اور بہت جلد بیگوسرائے پہنچنے والے ہیں۔ وہاں وہ بیہت مندر میں پوجا کرنے کے بعد عوامی دربار لگائیں گے اور پارٹی کارکنوں کے ساتھ میٹنگ کریں گے تاکہ آئندہ انتخابات کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
غلط کا انتخاب نہ کریں، چاہے ہم ہار جائیں:
جن سورج کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم' ایکس' پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں، پرشانت کشور نے جذباتی اپیل کرتے ہوئے کہا، اگر ہماری پارٹی غلط شخص کو ٹکٹ دیتی ہے اور آپ کو لگتا ہے کہ آپ کو اسے ووٹ نہیں دینا چاہیے، تو بالکل ووٹ نہ دیں۔ ہم خود بھی اس کا ساتھ نہیں دیں گے۔ بہار کو جیتنا ہے، جن سوراج کو نہیں۔
ہم 243 سیٹیں نہیں جیتیں گے، لیکن تبدیلی کا آغاز کریں گے:
پرشانت کشور نے یہ بھی تسلیم کیا کہ جن سوراج ابھی بہار کی تمام 243 سیٹیں نہیں جیت سکتے، لیکن ان کا مقصد صرف اقتدار نہیں، بلکہ پالیسیوں اور قیادت کی پاکیزگی ہے۔ انہوں نے عوام کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ لینڈ مافیا اور شراب مافیا کو ووٹ دیں گے تو وہ آپ کے بچوں کی تعلیم، نوکری اور مستقبل کی بات نہیں کریں گے۔بتا دیں کہ پرشانت کشور کا بیان موجودہ سیاسی منظر نامے میں ایک مثالی نظریہ پیش کرتا ہے، جس میں پارٹی کے بجائے امیدوار کے معیار کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، ہم کسی پارٹی کے خلاف نہیں ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ بہار میں بہتری آئے، اور یہ تب ہی ہوگا جب صحیح لوگ منتخب ہوں گے۔