Wednesday, June 24, 2026 | 07 محرم 1448
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • حیدرآباد میں 'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' کا افتتاح

حیدرآباد میں 'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' کا افتتاح

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 23, 2026 IST

حیدرآباد میں 'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' کا افتتاح
امریکہ کی آزادی کے 250 سال کی  تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، تلنگانہ کے ڈپٹی چیف منسٹر   ملو بھٹی وکرمارکا نے ہندوستان میں متعینہ امریکی سفیر سرجیو گور اورحیدرآباد میں  تعین امریکی قونصل جنرل لورا ولیمز کے ساتھ 23 جون کو ایک'ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو' کی نقاب کشائی کی۔
 
یہ تقریب یادگاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر منعقد کی گئی تھی جس میں ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پائیدار دوستی اور بڑھتی ہوئی شراکت داری کا جشن منایا گیا ۔
 
 ڈپٹی چیف منسٹر نے اجتماع سے خطاب کیا۔ انھوں نے تلنگانہ اور امریکہ کے درمیان مضبوط تعلقات پر روشنی ڈالی اور کلیدی شعبوں میں امریکہ کے ساتھ ریاست کے بڑھتے ہوئے روابط پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ نے ٹکنالوجی، سرمایہ کاری، اختراعات، اعلیٰ تعلیم، صاف توانائی اور ثقافتی تبادلے سمیت دیگر شعبوں میں امریکہ کے ساتھ تعاون کو مضبوط کیا ہے۔
 
بھٹی وکرمارکا نے کہا کہ آزادی 250 کی تقریبات جمہوریت، ترقی اور تعاون کی مشترکہ اقدار کی عکاسی کرتی ہیں جو تلنگانہ اور امریکہ کے عوام کے درمیان تعلقات کو مستحکم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی شراکت داری نے اقتصادی ترقی، تعلیم اور اختراع میں تعاون کے مواقع پیدا کیے ہیں۔
 
ہندوستان-امریکہ تعلقات کے مستقبل کے بارے میں امید کا اظہار کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ عوام سے عوام کے مضبوط روابط اور معاشی اور تعلیمی تعلقات کو وسعت دینے سے آنے والے سالوں میں شراکت داری مزید گہرا ہو گی۔
 
امریکی قونصل خانے کے قریب ڈونلڈ ٹرمپ ایونیو کا نام آزادی 250 کی تقریبات کا ایک علامتی حصہ بنا، جس نے دونوں جمہوریتوں کے درمیان دیرینہ تعلقات کی اہمیت اور مسلسل تعاون کے عزم کو اجاگر کیا۔