انگلینڈ اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے درمیان 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز 20 جون سے شروع ہو رہی ہے۔روہت شرما، روی چندرن اشون اور ویراٹ کوہلی جیسے کھلاڑیوں کی ریٹائرمنٹ کے بعد شبمن گل کی کپتانی میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر گئی ہے۔اس موقع پر آئیے جانتے ہیں ان ہندوستانی بلے بازوں کے بارے میں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنائے۔
یشسوی جیسوال :
نوجوان ہندوستانی بلے باز یشسوی جیسوال اس فہرست میں سرفہرست ہیں ۔انگلینڈ کی ٹیم سال 2023 میں ہندوستان کے دورے پر آئی تھی۔ اس سیریز میں 5 ٹیسٹ میچ کھیلے گئے تھے۔یشسوی نے 9 اننگز میں 89 کی اوسط سے 712 رنز بنائے۔ انہوں نے 2 سنچریاں اور 3 نصف سنچریاں بنائیں۔ان کا بہترین اسکور 214* رنز تھا۔ یشسوی نے اس سیریز میں 68 چوکے اور 26 چھکے لگائے۔
ویراٹ کوہلی :
ا س فہرست میں ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان اور لیجنڈری بلے باز ویراٹ کوہلی دوسرے نمبر پر ہیں۔انگلینڈ کی ٹیم 2016 میں 5 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلنے بھارت آئی تھی۔ اس سیریز میں کوہلی نے 8 اننگز میں 655 رنز بنائے تھے۔ اس کی اوسط 109.16 تھی۔کوہلی نے 2 سنچریاں اور 2 نصف سنچریاں بنائیں۔ ان کا بہترین اسکور 235 رنز تھا۔ کوہلی نے اس سیریز میں 72 چوکے اور 1 چھکا لگائے۔
راہول ڈریوڈ :
ہندوستانی ٹیم کے سابق لیجنڈری بلے باز راہول ڈریوڈ اس فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔سال 2002 میں ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے دورے پر گئی تھی۔ اس سیریز میں ڈریوڈ کے بلے سے کمال کی پاری نکلی ۔انہوں نے 4 ٹیسٹ کی 6 اننگز میں 100.33 کی دھماکہ خیز اوسط سے 602 رنز بنائے۔ انہوں نے 3 سنچریاں اور 1 نصف سنچری بنائی۔ ان کا بہترین اسکور 217 رنز تھا۔ اس سیریز میں انہوں نے 85 چوکے لگائے۔