نئی دہلی: دہلی کے سابق وزیر اعلیٰ آتشی کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آتشی آج کالکاجی کیمپ پہنچی تھیں۔ جہاں سے انہیں حراست میں لے لیا گیا ہے۔ آتشی ان لوگوں سے ملنے گئی تھی جن کے گھر گرائے جا رہے ہیں۔حراست میں لیے جانے پر سابق سی ایم آتشی نے کہا کہ بی جے پی کل ان کچی بستیوں کو گرانے والی ہے اور مجھے آج جیل بھیجا جا رہا ہے کیونکہ میں ان کچی آبادیوں کے لیے آواز اٹھا رہی ہوں۔ بی جے پی اور ریکھا گپتا کو لوگوں کی ہائے لگے گی۔اس کیمپ میں ایسے لوگ رہتے ہیں جن کے لیے ایک چھوٹا سا گھر ہی ان کی پوری دنیا ہے۔
کارروائی کے خلاف نعرے لگائے:
اپوزیشن لیڈر آتشی آج 10 جون منگل کو کالکاجی کےکیمپ میں ڈی ڈی اے کی بلڈوزر کارروائی سے پہلے کچی آبادیوں میں رہنے والے لوگوں سے ملنے پہنچے۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے ملاقات کی۔ اس دوران آتشی نے مقامی لوگوں کے ساتھ مل کر نعرے لگائے اور ڈی ڈی اے کی کارروائی کی مخالفت کی۔ اس دوران سابق سی ایم آتشی اور پولیس کے درمیان گرما گرم بحث بھی دیکھنے میں آئی۔
عآپ اور دہلی حکومت میں ٹکراؤ :
آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی میں کچی بستیوں کو مسمار کرنے کے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور حکومت کے درمیان زبردست ٹکراؤ جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی نے الزام لگایا ہے کہ بی جے پی حکومت غریبوں کے گھروں کو تباہ کر رہی ہے، لیکن دہلی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے تمام غریبوں کو مکانات فراہم کیے ہیں۔سابق سی ایم آتشی نے کہا، دو دن پہلے سی ایم نے کہا تھا کہ ایک بھی کچی بستی کو نہیں گرایا جائے گا اور آج دیکھیں بڑی تعداد میں پولیس فورس کو تعینات کیا گیا ہے۔ کل یہاں بلڈوزر کارروائی کی جائے گی ۔ بی جے پی لو گوں سے جھوٹے وعدے کرتی ہے۔ ان کا مقصد کچی آبادیوں کو گرانا ہے۔
یاد رہے کہ عدالت نے حال ہی میں کیمپ سے متعلق تمام عرضیوں کو مسترد کر دیا تھا۔ اس کے بعد فیصلہ ہوا کہ آنے والے دنوں میں یہاں بھی بلڈوزر کی کارروائی دیکھنے کو ملے گی۔ ڈی ڈی اے نے عدالت کے حکم سے متعلق نوٹس جاری کیا ہے۔ یہاں کسی بھی وقت بلڈوزر کارروائی کی جا سکتی ہے۔