Wednesday, May 06, 2026 | 18 ذو القعدة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • تمل ناڈو میں حکومت سازی پر تعطل۔ گورنر نے وجے کو تشکیل حکومت کی نہیں دی اجازت

تمل ناڈو میں حکومت سازی پر تعطل۔ گورنر نے وجے کو تشکیل حکومت کی نہیں دی اجازت

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 06, 2026 IST

تمل ناڈو میں حکومت سازی پر تعطل۔ گورنر نے وجے کو تشکیل حکومت کی نہیں دی اجازت
تمل ناڈو کی سیاست میں ایک غیرمتوقع موڑ آگیا ہے۔ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل پرسیاسی تعطل سامنے آیا ہے۔ تمل ناڈو کے گورنر راجندر وشواناتھ آر لیکرنے ٹی وی کے پارٹی چیف وجے کو واحد سیاسی بڑی جماعت ہونے کےباوجود ،واضح اکثریت نہ ہونے کا حوالےدیتے ہوئے حکومت سازی کی اجازت نہیں دی۔ 

 حکومت سازی کےلئے گورنر نے نہیں دیا گرین سگنل 

 ٹی وی  کے سربراہ وجے، تمل ناڈو  میں  حکومت بنانے  کی تیاری کر رہےہیں۔  انھوں نے اس سلسلہ میں  گورنر راجندر وشواناتھ آر لیکر کے منفی ردعمل کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ راج بھون میں گورنر سے ملاقات کرنے والے وجے کو تعداد کی مضبوطی کے حوالے سے واضح قوانین کی یاد دلائی گئی۔ گورنر نے واضح کر دیا ہے کہ خاطر خواہ اکثریت کے بغیر حکومت بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

 واضح اکثریت نہیں ہونے کا دعویٰ

 واضح رہےکہ حکومت بنانے کے لیے جادوئی اعداد  کی ضرورت 118 ہے۔ تاہم، موجودہ  حالات کے مطابق، TVK کی طاقت 108 سیٹیں ہے (وجے کو ایک سیٹ سے استعفیٰ دینا پڑے گا کیونکہ وہ دو سیٹیں جیت چکے ہیں۔ لہذا،  وجے کےپاس صرف 107سیٹ  ہے)۔ کانگریس کی حمایت 5 سیٹوں  کو ملا کر   ان کےپاس   112  سیٹیں ہیں۔ اس  لحاظ  سے وجے کی پارٹی کو مزید 6 ایم ایل ایز کی ضرورت ہوگی۔ اس پس منظر میں گورنر نے TVK کو حکومت بنانے کے لیے گرین سگنل نہیں دیا ہے۔

118 ارکان کی دستخط  کے ساتھ ہو خط

وجے نے گورنر سے کہا کہ انہیں کانگریس اور دیگر چھوٹی پارٹیوں کی حمایت حاصل ہے اور وہ حلف لینے کے بعد اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کریں گے۔ تاہم، گورنر نے واضح کیا ہے کہ انہیں صرف اسی صورت میں مدعو کیا جائے گا جب ان کے پاس 118 ارکان کے دستخطوں کے ساتھ حمایت کا خط پہلے سے موجود ہو۔

اے آئی اے ڈی ایم کے 35 ایم ایلز، وجے کےساتھ؟ 

اے آئی اے ڈی ایم کے پارٹی کے 47 ایم ایل ایز میں سے، سی وی شانموگم کی قیادت میں ایک دھڑا (تقریباً 35) وجے کی حمایت کے لیے تیار بتایا جاتا ہے۔

دیگر پارٹیوں کےساتھ بھی رابطہ 

 دوسری طرف، TVK کے رہنما پی ایم کے (4)، IUML (2)، CPI (2)، اور CPM (2) جیسی جماعتوں کی حمایت کو متحرک کرنے کے لیے بات چیت کر رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ کا عہدہ سنبھالنے کےلئے مزید انتظار

فی الحال، وجے کے وزیر اعلی کے طور پر حلف لینے کا کوئی امکان نہیں ہے جب تک کہ ان 6 ایم ایل اے کی کمی کو پورا نہیں کیا جاتا ہے۔ TVK کے 9 مئی کو حلف اٹھانے کی توقع  ہے۔