ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان بیرون ملک جانے والے ہندوستانیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔جاری تناؤ کے درمیان انڈیگو اور ایئر انڈیا نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔جس میں لوگوں سے اپیل کی گی ہے کہ وہ جس پرواز سے سفر کرنے والے ہیں،کا سٹیٹس چیک کرتے رہیں۔کیوں کہ اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی وجہ سے ایران کی فضائی حدود استعمال نہیں کی جا سکتی۔ ایسی صورتحال میں کچھ پروازوں کا روٹ تبدیل کیا جا سکتا ہے، کچھ پروازوں میں تاخیر بھی ہو سکتی ہے۔انڈیگو نے بیرون ملک جانے والے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ہوائی اڈے کے لیے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کریں۔ تازہ ترین اپ ڈیٹ کے مطابق، مقررہ وقت پر گھر سے نکلیں۔ ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ کئی پروازوں میں سفر کے وقت میں اضافہ بھی ہو سکتا ہے۔
انڈیگو نے مزید کیا کہا؟
انڈیگو نے مزید کہا کہ ایران اور اس کے آس پاس کے علاقوں کی فضائی حدود ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔ کچھ پروازوں کو دوبارہ روٹ تبدیل کرنا پڑ سکتا ہے، جس سے سفر کا وقت بڑھ سکتا ہے یا پرواز میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ ہم تجویز کرتے ہیں کہ ہوائی اڈے کے لیے روانہ ہونے سے پہلے اپنی ویب سائٹ یا موبائل ایپ پر اپنی فلائٹ کا اسٹیٹس چیک کریں۔ ہماری ٹیمیں آپ کو درکار مدد فراہم کرنے کے لیے پرعزم اور دستیاب ہیں۔ ہم آپکے صبر اور تحمل کا احترام کرتے ہیں۔ہم آپکے سفر کو محفوظ بنانے کے لیے گامزن ہیں۔
ایئر انڈیا کی 16 پروازیں متاثر ہوئیں:
اس سے ایک دن پہلے ایئر انڈیا نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل ایران جنگ کی وجہ سے 16 پروازیں متاثر ہوئی ہیں۔ ان پروازوں کا روٹ تبدیل کر دیا گیا ہے یا انہیں بھارت واپس بھیج دیا گیا ہے۔
اسرائیل کے حملے کے ساتھ ہی فضائی حدود کو کلیئر کر دیا گیا:
جیسے ہی اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا، ایران اور اردگرد کی پوری فضائی حدود خالی ہوگئیں۔ اس سے متعلق ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ فلائٹ ریڈار 24 نامی اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایران کی پوری فضائی حدود طیاروں سے بھری ہوئی ہے۔ تاہم جیسے ہی اسرائیل کا حملہ شروع ہوتا ہے، ایران اور اردگرد کی پوری فضائی حدود خالی ہو جاتی ہے۔ حملہ ہوتے ہی تمام پروازیں اپنا روٹ تبدیل کر لیتی ہیں۔