نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) نے NEET-UG 2026 کا دوبارہ امتحان ملک بھر میں سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان کامیابی سے منعقد کیا گیا۔ امتحان میں تقریباً 22.7 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی۔ امتحان کے لیے بھارت کے مختلف شہروں میں 5,440 مراکز جبکہ بیرونِ ملک 14 مراکز قائم کیے گئے تھے۔ امتحان کے دوران شفافیت اور نقل نویسی کی روک تھام کے لیے مصنوعی ذہانت (AI)، CCTV کیمروں اور بایومیٹرک کا استعمال کیا گیا۔ حکام کے مطابق امتحان مجموعی طور پر پُرامن اور بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے منعقد کیا گیا۔
NEET-UG 2026 کا اصل امتحان پرچہ لیک ہونے کے بعد منسوخ کردیا گیا۔ جس کے بعد حکومت اور NTA نے دوبارہ امتحان منعقد کرانے کا فیصلہ کیا۔ اس ری ایگزام کو طبی تعلیم کے خواہش مند لاکھوں طلبہ کے امتحانی ہال مسلسل نگرانی کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں سے لیس تھے، جبکہ ای سی آئی ایل اور بی ای ایل کی طرف سے فراہم کردہ جیمرز غیر مجاز مواصلات کو روکنے کے لیے لگائے گئے تھے۔ ہر امتحانی کمرے میں دونگہبان تعینات کئے گئے تھے، اور ہر مرکز میں دس سے زائد کارکنان امتحانی عمل کے مختلف پہلوؤں کی نگرانی پرتھے۔
نیٹ یوجی 2026 پیپر لیک معاملے نے ملک بھر میں ہلچل مچادی۔ حکومت پرطلبا، والدین اوراپوزیشن نے جم کر حملہبولا۔ انھوں نے حکومت پر لاکھوں طلبا کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے کا الزام لگایا۔
اس کےبعد نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے طبی شعبہ جات میں داخلہ امتحان’ نیٹ یو جی 2026ء‘ کے دوبارہ 21 جون 2026 کو پورے ملک میں ایک ہی دن منعقد کیا۔ مئی کے آغازمیں منعقدہ امتحان پیپر لیک یا پرچے کے افشا کے تنازع کے بعد منسوخ کردیا گیا تھا۔ این ٹی اے نے اس مرتبہ امتحانی مراکز پر نگرانی پہلے کے مقابلے زیادہ سخت کی تھی۔ امتحان کے دوران جدید سیکوریٹی نظام،اضافی عملہ اور سخت جانچ کا انتظام کیا جائے گا تاکہ کسی بھی بے ضابطگی کو روکا جاسکے۔ اب طلبا اور ان کےوالدین کو نتائج کا انتظار ہے۔