وزیر اعظم نریندر مودی آج جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے۔ اور کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کا افتتاح کریں گے جن کا مقصد خطے میں کنیکٹیوٹی اور ترقی کو فروغ دینا ہے۔اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی دریائے چناب سے 359 میٹر بلندی پر واقع دنیا کے سب سے اونچے ریلوے آرچ پل چناب پل کا افتتاح کریں گے۔
وزیر اعظم مودی انجی پل کا بھی افتتاح کریں گے، جو ہندوستان کا پہلا کیبل اسٹیڈ ریل پل ہے جو چیلنجنگ خطوں میں بنایا گیا ہے۔ بعد میں، وہ شری ماتا ویشنو دیوی کٹرا اور سری نگر کے درمیان وندے بھارت ایکسپریس ٹرینوں کو بھی جھنڈی دکھائیں گے ۔ وزیر اعظم مودی ادھم پور-سری نگر-بارہمولہ ریل لنک (یو ایس بی آر ایل) پروجیکٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔
وزیر اعظم مودی نے 'ایک پیر ماں کے نام 2025' مہم کا کیا آغاز:
وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم ماحولیات کے موقع پر پودا لگا کر ’ایک پیڑ ماں کے نام 2025‘ مہم کی شروعات کی۔ ساتھ ہی وزیر اعظم نے دہلی حکومت کی پائیدار ٹرانسپورٹ پہل کے تحت 200 الیکٹرک بسوں کو ہری جھنڈی بھی دکھائی۔ اس موقع پر دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا، مرکزی وزیر بھوپندر یادو اور دہلی کے کابینہ وزیر منجندر سنگھ سرسا بھی موجود تھے۔
نئی دیوی الیکٹرک بسیں دہلی کے چار اہم ڈپو سے آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ بسیں ایسٹ دہلی، ویسٹ دہلی، ساؤتھ دہلی، ساؤتھ ویسٹ دہلی اور سینٹرل دہلی کے کئی اہم روٹ پر چلیں گی۔ اس سے نجی گاڑیوں پر انحصار کم ہوگا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی۔ بسوں کے اندر جی پی ایس، سی سی ٹی وی کیمرہ، پینک بٹن جیسی جدید سہولتیں ہیں۔ اس سے مسافروں کے تحفظ اور سہولت کو یقینی بنایا جا سکے گا۔