تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات2025 کے نتائج پیرکو جاری کردیے گئے۔ اس مرتبہ انٹر سال اورل میں 67.4 فیصد طلبا کامیاب ہوئےاور سال دوم میں 50.82فیصد طلبا کامیاب ہوئے۔ سال اول میں 73.88 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 61.75 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ سال دوم میں 54.47 فیصد لڑکیاں پاس ہوئیں جبکہ 48.54 فیصد لڑکے پاس ہوئے۔ لڑکیوں نے ہمیشہ کی طرح بازی ماری ۔ انٹر ایڈوانسڈ امتحانات 22 سے 29 مئی تک منعقد ہوئے اور 4,13,880 امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی تھی ۔
کامیابی کی تناسب میں اضافہ
اس بار ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج میں کامیابی کے فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ سال اورل اور سال دوم ،دونوں میں پاس فیصد میں اضافہ ہوا ہے۔ اس بار سال اول میں پاس ہوئے طلبا کا تناسب 67.4 فیصد رہا۔ 2024 میں یہ 63.86 فیصد رہا اور 2023 میں 62.58 فیصد طلباء پاس ہوئے ۔جبکہ سال دوم میں پاس ہوئے طلبا کا تناسب اس بار 50.82 فیصد تھا، جو 2024 میں 43.77 فیصد رہا اور 2023 میں 46.06 فیصد درج کیا گیا تھا۔
کورسیزمیں کامیابی کا تناسب
اگر ہم کورس کے لحاظ سے کامیابی کے فیصد پر نظر ڈالیں تو ایم پی سی میں سب سے زیادہ طلبہ پاس ہوئے۔ ایم پی سی میں، سال اور میں 78.26 فیصد اور سال دوم میں 59.06 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ بائی پی سی ، سال اول میں 71.2 فیصد اور دوسرے سال میں 54.5 فیصد طلبا پاس ہوئے۔ CEC گروپ سال اول میں 37.72 فیصد اور دوسرے سال میں 38.02 فیصد پاس ہوئے۔