ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ گزشتہ روز 378 نئے کیسز سامنے آئے ۔جس کے بعد ایکٹو کیسز کی تعداد 6133 ہوگئی ہے۔کیرالہ میں سب سے زیادہ مریضوں کی تعداد 1,950 ہے۔وہیں راجدھانی دہلی میں بھی کورونا کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثر 6 افراد کی موت ہوئی ہے۔ کیرالہ میں 3، کرناٹک میں 2 اور تمل ناڈو میں 1 کی موت ہوئی۔
کہاں اور کتنے نئے مریض سامنے آئے؟
گزشتہ 24 گھنٹوں میں دہلی میں 21، گجرات میں 105، ہریانہ میں 15، کیرالہ میں 144، مہاراشٹر میں 18 ، راجستھان میں 24، مغربی بنگال میں 71، اتر پردیش میں 11 اور پنجاب میں 9 نئے مریض پائے گئے ہیں ۔وہیں آندھرا پردیش میں 86، دہلی میں 686 ، گجرات میں 822، ہریانہ میں 102، کرناٹک میں 366، کیرالہ میں 1950، مہاراشٹر میں 595، راجستھان میں 132، مغربی بنگال میں 693 اسکے علاوہ اتر پردیش میں 219 ایکٹیو کیسیز درج ہوئے ہیں۔
ریاستیں کیا اقدامات اٹھا رہی ہیں؟
دہلی سمیت کئی ریاستوں میں دوبارہ ماسک پہننے اور ہجوم سے بچنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔کیرالہ کے اسپتالوں میں فرضی مشقیں کی گئی ہیں، جب کہ ہماچل پردیش میں اسپتال کے احاطے میں ماسک کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔گجرات میں اضافی بستروں اور وینٹی لیٹرز کا انتظام کیا گیا ہے ۔وزارت صحت نے تمام ریاستوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ کورونا کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد کو لے کر چوکس رہیں، جانچ میں اضافہ کریں اور صحت کے نظام کو مضبوط رکھیں۔
مرنے والوں میں تمام مرد:
کرناٹک میں مرنے والے دو افراد میں سے ایک مریض کی عمر 46 سال اور دوسرے کی عمر 78 سال تھی۔اسی طرح کیرالہ میں مرنے والوں میں تینوں مریض 50 سال سے زیادہ عمر کے تھے۔ ایک کی عمر 51 سال، دوسرے کی عمر 64 سال اور تیسرے کی عمر 92 سال تھی۔تمل ناڈو میں مرنے والے شخص کی عمر 42 سال تھی۔ مرنے والے تمام 6 مریض مرد تھے۔اس کے ساتھ ہی گزشتہ روز 753 مریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔
جنوری سے اب تک 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں:
جنوری سے اب تک کورونا وائرس کی وجہ سے کل 61 اموات ہو چکی ہیں۔مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 18 اموات ہوئی ہیں، اس کے بعد کیرالہ (15)، کرناٹک (9)، دہلی (7)، تمل ناڈو (6)، اتر پردیش، پنجاب، مدھیہ پردیش اور گجرات (ہر ایک)۔راجستھان اور مغربی بنگال میں ایک ایک موت ہوئی ہے۔گزشتہ 9 دنوں میں کورونا کے 3423 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جب کہ 58 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔