Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • سیاست
  • »
  • سنجے راوت کا مودی حکومت پر سخت تنقید،کہا-خارجہ پالیسی تباہ، ملک کمزور

سنجے راوت کا مودی حکومت پر سخت تنقید،کہا-خارجہ پالیسی تباہ، ملک کمزور

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 10, 2025 IST     

image
ممبئی:شیو سینا (یو بی ٹی) کے رہنما سنجے راوت نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی اور ان کی حکومت پر  سخت تنقید کی۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے مودی حکومت کی تیسری میعاد کے پہلے سال کو ناکام قرار دیا اور خارجہ پالیسی، سیکورٹی اور بنیادی ڈھانچے کے تعلق سے سنگین سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ حکومت کا تیسرا دور آغاز سے ہی ناکام نظر آ رہا ہے۔مودی حکومت نے ملک کو گزشتہ 10سالوں میں کمزوراور عالمی سطح پر غیر مؤثر بنا دیا ہے۔
 
سنجے راوت  کے سنگین سوالات:
 
انہوں نے الزام لگایا کہ گزشتہ 10 سالوں میں ملک کی تاثر اور حالت ابتر ہوئی ہے۔ اس سال 26 خواتین اپنے سینڈوروں سے محروم ہوگئیں، لیکن مودی خاموش ہیں۔پاکستان کے خلاف اعلان جنگ کیا گیا، لیکن کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا۔مودی کا تیسرا دور شروع ہو گیا ہے۔ لیکن، پہلے سال میں کچھ خاص نہیں ہوا۔اسکے علاوہ راوت نے مودی حکومت پر ملک کو کمزور کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا،کہ 70 سالوں میں ملک نے اتنی بے بسی نہیں دیکھی جتنی مودی کے دور میں دیکھی گئی۔ ملک چھوٹے ممالک اور کینیڈا کے سامنے گھٹنے ٹیک رہا ہے۔
 
پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کا مطالبہ :
 
انہوں نے خارجہ پالیسی کو مکمل تباہی قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پاکستان کو چین، روس، ترکی، آذربائیجان، امریکا، آئی ایم ایف اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے سپورٹ کیا جب کہ بھارت جواب دینے میں ناکام رہا۔راوت نے پارلیمنٹ کے خصوصی اجلاس کے مطالبہ کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) نے پاکستان کو چار حصوں میں تقسیم کرنے اور اس کے اقدامات کا جواب دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ لیکن حکومت نے کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے بیرون ملک بھیجے گئے وفود کو سیاسی واقعات قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی مرکزی وزراء اور وفد کے ارکان سے ملاقات کریں گے اور ان کی رائے لیں گے۔
 
بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر سوال:
 
سنجے راوت نے بلٹ ٹرین پروجیکٹ پر بھی سوالات اٹھائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی سے احمد آباد تک بلٹ ٹرین پر پوری توجہ اور بجٹ دیا جا رہا ہے۔ لیکن، لوکل ٹرینوں کی حالت پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی ہے۔ غریب لوگ لوکل ٹرینوں میں سفر کرتے ہیں۔ لیکن، حکومت کی ترجیح بلٹ ٹرین ہے۔ یہ سلامتی اور ضروریات کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔مودی حکومت پر ملک کو کمزور اور بے بس کرنے کا الزام لگاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خارجہ پالیسی سے لے کر بنیادی سہولیات تک حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے۔