Thursday, May 29, 2025 | 02, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • عالمی منظر
  • »
  • برطانیہ میں فٹ بال میچ کےجیت کا جشن منانے والوں پر ایک شخص نے چڑھا دی گاڑی۔45 افراد زخمی

برطانیہ میں فٹ بال میچ کےجیت کا جشن منانے والوں پر ایک شخص نے چڑھا دی گاڑی۔45 افراد زخمی

Reported By: Munsif TV | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: May 27, 2025 IST     

image
برطانیہ کے شہر لیورپول میں ایک53سالہ شخص نے فٹ بال میچ جیتنے کی خوشی میں جشن منانے والوں پرگاڑی چڑھا دی۔ اس واقعہ میں  45 افراد زخمی ہو گئے۔خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ پیر کو پیش آیا۔ پولیس نےایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے یہ برطانیوی شخص بتایا گیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ لوگ پریمیئر لیگ چیمپئن شپ کا جشن منانے کے لیے جمع ہوئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ ایک شخص کا انفرادی فعل ہے اور اس کے ساتھ کسی کے شامل ہونے کا امکان نہیں ہے اور اس معاملے کی تفتیش دہشت گردی کی کارروائی کے طور پر نہیں کی جا رہی ہے۔
 
 ایمبولینس سروس کے سربراہ نے بتایا کہ 27 زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ  دیگر 20 معمولی زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں میں کم سے کم چار بچے بھی شامل ہیں۔چار افراد اور ایک بچہ براہ راست گاڑی کے نیچے پھنس گئے تھے اور فائر فائٹرز نے گاڑی کو اٹھا کر نیچے سے نکالا۔
 
جشن کا ماحول غم میں تبدیل
 
سٹی کونسل کے لیڈر لیام رابنسن نےبتایا کہ، اس واقعہ نے شہر کے ایک خوشی کے دن کوغم کے اندھیرے میں تبدیل کردیا۔ ایک عینی شاہد کا کہنا ہے۔پروگرام ختم ہونے کے بعد لوگ باہر نکلنا شروع ہوئے تو ایک وین لوگوں کی طرف بڑھی اور انھیں کچلنا شروع کردیا۔ سوشل میڈیا پرشیئرکی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی نے پہلے ہجوم سے باہرموجود ایک شخص کو ٹکرمارتے ہوئے ہوا میں اْچھالا ،اور پھر بھیڑمیں گْھس گئی۔
 
اس موقع پرموجود ہیری رشید نے بتایا کہ کار بہت تیز تھی اوران کے قریب سے گزری اور لوگ کار کے بانٹ پر ہاتھ مار مار کر ڈرائیور کو رکنے  پر زور دیتے رہے۔ رشید کے مطابق، گاڑی نہ رکنے پر ہجوم غصے میں آیا اور کار کے شیشے توڑ دیے اور گاڑی تھوڑی آہستہ ہوئی مگر پھر دوڑی۔ یہ بہت خوفناک منظر تھا، ایسا لگتا تھا کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔