Tuesday, June 17, 2025 | 21, 1446 ذو الحجة
  • News
  • »
  • کھیل/تفریح
  • »
  • ویمنزورلڈ کپ 2025 کےشیڈول کا اعلان :جانیے کب ہوگا بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ؟

ویمنزورلڈ کپ 2025 کےشیڈول کا اعلان :جانیے کب ہوگا بھارت اور پاکستان کا مقابلہ ؟

Reported By: Munsif TV | Edited By: Sahjad Mia | Last Updated: Jun 16, 2025 IST     

image
بھارت میں ہونے والے ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس ایڈیشن کے پہلے میچ میں ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم بنگلور میں سری لنکا کی خواتین کرکٹ ٹیم سے ٹکرائے گی۔فائنل میچ 2 نومبر کو بنگلورو یا کولمبو میں کھیلا جائے گا۔یہ میچ دونوں ممالک کے کل 5 شہروں میں ہوں گے جن میں بنگلورو، وشاکھاپٹنم، اندور، گوہاٹی اور کولمبو شامل ہیں۔تمام ٹیموں کی تیاری کے لیے 24 ستمبر سے 2-2 پریکٹس میچز بھی ہوں گے۔
 

یہ 8 ٹیمیں حصہ لیں گی:

ون ڈے ورلڈ کپ 2025 کا ٹورنامنٹ،سال 2022 میں ہونے والے ٹورنامنٹ جیسا ہی ہوگا، جس میں 8 ٹیمیں ایک دوسرے سے راؤنڈ رابن فارمیٹ میں کھیلیں گی۔ان میں سے ٹاپ 4 ٹیمیں براہ راست سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ اور سری لنکا نے براہ راست ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کیا تھا۔ دریں اثنا، پاکستان اور بنگلہ دیش نے لاہور میں اس سال کے کوالیفائر کے ذریعے اپنی جگہ محفوظ کر لی۔
 

ورلڈ کپ 2025 کا مکمل شیڈول: 

30 ستمبر : ہندوستان بمقابلہ سری لنکا، بنگلورو:3 بجے
 
یکم اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ، اندور:3 بجے
 
2 اکتوبر : بنگلہ دیش بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
3 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، بنگلورو:3 بجے
 
4 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا، کولمبو:3 بجے
 
5 اکتوبر : بھارت بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
6 اکتوبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ، اندور:3 بجے
 
7 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، گوہاٹی:3 بجے
 
8 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
9 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ جنوبی افریقہ، وشاکھاپٹنم:3 بجے
 
10 اکتوبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ بنگلہ دیش، وشاکھاپٹنم:3 بجے
 
11 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ سری لنکا، گوہاٹی:3 بجے
 
12 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ آسٹریلیا، وشاکھاپٹنم:3 بجے
 
13 اکتوبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ بنگلہ دیش، وشاکھاپٹنم:3 بجے
 
14 اکتوبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا، کولمبو:3 بجے
 
15 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
16 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ بنگلہ دیش، وشاکھاپٹنم:3 بجے
 
17 اکتوبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ سری لنکا، کولمبو:3 بجے
 
18 اکتوبر : نیوزی لینڈ بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
19 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ انگلینڈ، اندور:3 بجے
 
20 اکتوبر : سری لنکا بمقابلہ بنگلہ دیش، کولمبو:3 بجے
 
21 اکتوبر : جنوبی افریقہ بمقابلہ پاکستان، کولمبو:3 بجے
 
22 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ انگلینڈ، اندور:3 بجے
 
23 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، گوہاٹی:3 بجے
 
24 اکتوبر : پاکستان بمقابلہ سری لنکا، کولمبو:3 بجے
 
25 اکتوبر : آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا، اندور:3 بجے
 
26 اکتوبر : انگلینڈ بمقابلہ نیوزی لینڈ، گوہاٹی:3 بجے
 
26 اکتوبر : ہندوستان بمقابلہ بنگلہ دیش، بنگلورو:3 بجے
 
29 اکتوبر : سیمی فائنل 1، گوہاٹی یا کولمبو:3 بجے
 
30 اکتوبر : سیمی فائنل 2، بنگلورو:3 بجے
 
2 نومبر : فائنل، کولمبو یا بنگلورو:3 بجے
 
پاکستانی ٹیم اپنے تمام میچ کولمبو میں کھیلے گی:

پاکستان کے تمام میچز کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔ اگر پاکستانی ٹیم سیمی فائنل اور فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو اس کے میچز بھی کولمبو میں ہی کھیلے جائیں گے۔ یہ بی سی سی آئی اور پی سی بی کے درمیان ہائبرڈ معاہدے کے مطابق ہے ۔