Thursday, June 11, 2026 | 24 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • علاقائی
  • »
  • تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 11, 2026 IST

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ ایڈوانسڈ سپلیمنٹری نتائج کا اعلان
 تلنگانہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن (ٹی جی بی آئی ای) نے جمعرات کو انٹرمیڈیٹ پبلک ایڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحانات (آئی پی اے ایس ای) 2026 کے نتائج کا اعلان کیا۔
 
سپلیمنٹری امتحانات 13مئی سے21 مئی تک ریاست بھر کے 889 امتحانی مراکز پر منعقد کیے گئے جبکہ عملی امتحانات 22 مئی سے 25 مئی تک منعقد ہوئے۔جنرل اور ووکیشنل اسٹریمز سمیت پہلے اور دوسرے سال کے انٹرمیڈیٹ کورسز کے کل 3,98,459 طلباء نے امتحانات میں شرکت کی۔
 
انٹرمیڈیٹ سال اورل میں، 2لالاکھ67 ہزار 331 طلباء نے شرکت کی اور1لاکھ84 ہزار 042 طلبا نے امتحانات میں کامیابی حاصل کی، جس سے کامیابی کا مجموعی تناسب 68.84 فیصد  رہا ۔ پاس ہونے کا تناسب جنرل طلباء کے لئے 68.71فیصد اور پیشہ ور طلباء کے لئے 70.88فیصد رہا۔
 
 انٹرمیڈیٹ سال دوم میں 1,31,128 طلباء نے شرکت کی اور 64,639 پاس ہوئے، مجموعی طور پر پاس ہونے کا تناسب 49.29 فیصد ہے۔ پاس ہونے کا تناسب جنرل اسٹریم میں 47.70فیصد اور ووکیشنل اسٹریم میں 65.43فیصد رہا۔
 
 ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی لڑکیوں نے نتائج میں لڑکوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ سال اورل میں، لڑکوں کے 62.57 فیصد کے مقابلے لڑکیوں نے 76.10 فیصد کامیابی حاصل کی۔ سال دوم میں، لڑکیوں نے 52.56فیصد کامیابی حاصل کیا، جبکہ لڑکوں نے 47.45فیصد  کامیابی درج کرائی۔
 
پہلے سال کے جنرل طلباء میں، ایم پی سی  گروپ نے سب سے زیادہ پاس فیصد 78.57 فیصد ریکارڈ کیا، اس کے بعد بی  پی سی  75.16 فیصد رہا۔ دوسرے سال میں، بی پی سی کے طلباء نے سب سے زیادہ 56.04 فیصد کامیابی حاصل کی، جبکہ ایم پی سی کے طلباء نے 50.45 فیصد حاصل کیا۔
 
طلباء اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں اور شام 5 بجے کے بعد سے سرکاری ویب سائٹس tgbie.cgg.gov.in اور results.cgg.gov.in کے ذریعے اپنا آن لائن میمورنڈم آف نمبر ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ بورڈ نے کہا کہ ویب سائٹ کے لنکس بھی طلباء کے ساتھ ان کے رجسٹرڈ موبائل نمبروں کے ذریعے شیئر کیے جائیں گے۔
 
دوبارہ گنتی کے خواہشمند امیدوار 100 روپے فی  پیپر ادا کر کے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ سکین شدہ کاپی-کم-ری وریفیکیشن درخواستیں 800 روپے فی  پرچہ  ادا کر کے جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ درخواست ونڈو 12 جون سے 18 جون تک کھلی رہے گی۔