Thursday, June 11, 2026 | 24 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • قومی
  • »
  • !کیا ٹی ایم سی ہوگی کانگریس میں ضم ؟ کانگریس نے کہی یہ بات

!کیا ٹی ایم سی ہوگی کانگریس میں ضم ؟ کانگریس نے کہی یہ بات

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: Mohammed Imran Hussain | Last Updated: Jun 11, 2026 IST

!کیا ٹی ایم سی ہوگی کانگریس میں ضم ؟ کانگریس نے کہی یہ بات
کانگریس نے ٹی ایم سی انضمام پر کہی یہ بات 
 کانگریس جنرل سکریٹری نے کی وضاحت
راہل سے ممتا کی ملاقات نے قیاس آرائیوں کودیا جنم 
ٹی ایم سی نے ابھی تک انضمام پرکوئی ردعمل ظاہرنہیں کیا 
 
ترنمول کانگریس اور کانگریس کے درمیان ممکنہ انضمام کے بارے میں قیاس آرائیاں اس وقت شدت اختیار کرگئیں جب مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ  ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی نے پیر کو نئی دہلی میں انڈیا بلاک کی میٹنگ میں شرکت کی۔ اس کے بعد دونوں نے کانگریس پارلیمانی پارٹی کی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔

 کانگریس نےافواہوں کوکیا مسترد 

کانگریس پارٹی نے ترنمول کانگریس ٹی ایم سی کے ساتھ ممکنہ انضمام کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے اس طرح کی خبروں کو بے بنیاد افواہیں قرار دیا ہے۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینو گوپال نے کہا کہ مغربی بنگال کی سابق وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کے بھتیجے ابھیشیک بنرجی  کے ساتھ حالیہ ملاقات قومی  مسائل تک محدود تھی اور دونوں پارٹیوں کے درمیان انضمام کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی۔قائدین کےدرمیان ملاقات کا مقصد  صرف قومی مسائل کو زیادہ موثر طریقے سے اٹھانے پر  تبادلہ خیال کرنا تھا۔

انڈیا بلاک پر ممتا کا نظریہ بدل گیا!

ممتا بنرجی نےعام طور پر انڈیا بلاک کی میٹنگوں میں صرف چنیدہ مواقع پر ہی شرکت کرتی ہیں اور اکثر پارٹی کے سینئر لیڈروں کو ٹی ایم سی کی نمائندگی کے لیے بھیجا کرتی ہیں۔انہوں نے جون 2023 میں پٹنہ میں اپوزیشن اتحاد کے افتتاحی اجلاس کے ساتھ ساتھ قومی دارالحکومت میں ہونے والی کئی میٹنگوں میں بھی شرکت نہیں کی۔یہ قیاس آرائیاں ٹی ایم سی کے قانون ساز اور پارلیمانی ونگز کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کے درمیان ہیں۔ یہ پیش رفت مغربی بنگال میں پارٹی کو اقتدار سے بے دخل کیے جانے کے بمشکل ایک ہفتہ بعد ہوئی ہے۔

ٹی ایم سی نے انضمام کی افواہوں کی تردید کی

ترنمول کانگریس نے باضابطہ طور پر کانگریس کے ساتھ انضمام کے امکان پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ ممتا بنرجی کے قریبی سمجھے جانے والے ٹی ایم سی ایم پی سوگت رائے نے کہا کہ پارٹی کے لئے کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ لیکن انھوں نے یہ بھی کہا کہ یہ دیکھنا  باقی ہے کہ یہ اتحاد گٹھ بندھن کی شکل اختیار کرے گا۔یہاں تک کہ مغربی بنگال میں ٹی ایم سی کے80 میں سے 64 ایم ایل ایز کی حمایت کا دعوی کرنے والے ریتا برت بنرجی نے بھی کانگریس کے ساتھ انضمام کی خبروں  کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا، "انضمام کے بارے میں، جہاں تک ہماری قانون ساز پارٹی کا تعلق ہے، ہم یقینی طور پر کانگریس میں شامل نہیں ہو رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں موجود ارکان  پارلیمنٹ بھی کانگریس میں ضم نہیں ہو رہے ہیں۔

 ٹی ایم سی میں سنگین سیاسی بحران

ٹی ایم سی کو حال ہی میں مغربی بنگال میں سنگین سیاسی بحران کا سامنا ہے۔ پارٹی ایم ایل اے اور ایم پی کے درمیان بڑھتے ہوئے اختلافات کی خبریں ہیں۔ اس پس منظر میں ٹی ایم سی کے کانگریس میں ضم ہونے کی مہم زور پکڑ گئی ہے۔ ٹی ایم سی ایم پی سوگتا رائے نے بھی اسی مسئلہ پر ردعمل ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کے ساتھ مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ یہ اتحاد کی صورت میں ہو گا یا انضمام کی صورت میں۔ دوسری طرف ٹی ایم سی ہائی کمان نے ابھی تک انضمام پر باضابطہ طور پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔