Sunday, May 31, 2026 | 13 ذو الحجة 1447
  • News
  • »
  • جرائم/حادثات
  • »
  • دہلی: 5 منزلہ عمارت گرنے سے 4 ہلاک، 10 زخمی، کئی کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

دہلی: 5 منزلہ عمارت گرنے سے 4 ہلاک، 10 زخمی، کئی کے ملبے میں دبے ہونے کا خدشہ

    Reported By: Munsif News Bureau | Edited By: sahjad mia | Last Updated: May 31, 2026 IST

دہلی: 5 منزلہ عمارت گرنے سے 4 ہلاک، 10 زخمی، کئی  کے ملبے میں دبے ہونے  کا خدشہ
دہلی  کے  ساکیت میٹرو اسٹیشن کے قریب گزشتہ شب ایک پانچ منزلہ عمارت گر گئی۔ اس واقعے میں 4 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ اس دوران تقریباً 12 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔شبہ ہے کہ کچھ لوگ اب بھی عمارت کے اندر پھنسے ہو سکتے ہیں۔ امدادی اور بچاؤ کا کام اس وقت جاری ہے، ٹیمیں ملبے سے زندہ بچ جانے والوں کی تلاش میں مصروف ہیں۔
 
دہلی حکومت نے اس حادثے کی مجسٹریٹ انکوائری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ واقعے کے سلسلے میں مہرولی پولس اسٹیشن میں ایک ایف آئی آربھی درج کرلی گئی ہے۔
 
پولیس کے مطابق مرنے اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد میڈیکل کے طلباء کی ہے۔ ان میں سے بہت سے قریبی باورچی خانے میں کھانا کھا رہے تھے۔پولیس نے بتایا کہ یہ عمارت ایک کمرشل پراپرٹی تھی، جس کی پہلی اور دوسری منزل پر کئی دفاتر ہیں۔ 
 
9 افراد کو بچا لیا گیا
 
ساکیت میٹرو اسٹیشن کے پاس ہفتے کے روز ایک تین منزلہ تجارتی عمارت گرنے سے 4 لوگوں کی موت ہوئی، جبکہ 9 دیگر افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے راحت اور بچاؤ کے کاموں کا جائزہ لیا اور حکام کو متاثرہ لوگوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت دی۔
 
ایم سی ڈی کے دو انجینئرز معطل:
 
ایم سی ڈی کے ساؤتھ زون کے ڈپٹی کمشنر کے ایک حکم کے مطابق، سیدالاجاب علاقے میں گرنے والی عمارت کی نگرانی میں لاپرواہی برتنے کے الزام میں اسسٹنٹ انجینئر (بلڈنگ) سدیش سنگھ چوہان اور جونیئر انجینئر (بلڈنگ) امن جین کو فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔
 
غیر قانونی تعمیرات پر وزیر اعلیٰ کی تشویش اور سخت کاروائی کی ہدایت:
 
مقامی لوگوں نے دعویٰ کیا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارت کے ملبے کے نیچے اب بھی کچھ لوگ پھنسے ہو سکتے ہیں، جس پر ریکھا گپتا نے کہا کہ متعلقہ ایجنسیاں انتہائی احتیاط کے ساتھ تلاش اور بچاؤ کی مہم چلا رہی ہیں۔ مقامی باشندوں نے علاقے میں بڑے پیمانے پر ہونے والی غیر قانونی تعمیرات اور عمارتوں میں حفاظتی انتظامات کی کمی پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا۔
 
وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے واضح طور پر کہا،تمام غیر قانونی عمارتوں اور ان کے لیے ذمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔" انہوں نے حکام کو آس پاس کی خستہ حال اور خطرناک عمارتوں کا معائنہ کرنے اور جہاں ضرورت ہو وہاں سخت ترین اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔
 
بچاؤ مہم جاری : وزیر داخلہ آشیش سود
 
دہلی کے وزیر داخلہ آشیش سود نے کہا کہ بچاؤ مہم جا ری ہے۔ تمام ایجنسیاں باہمی تال میل کے ساتھ پھنسے ہوئے لوگوں کو بحفاظت نکالنے اور متاثرہ خاندانوں تک فوری امداد پہنچانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ دستیاب تمام وسائل کو کام پر لگا دیا گیا ہے اور بچاؤ کی کوششیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری ہیں۔